
ڈی این اے اسکینڈل جیسا ایک اور واقعہ ۔۔۔ !!3 سال سے بیوی کے قریب نہیں گیا تو بچے کیا دیواروں سے رگڑ کر پیدا کررہی ہے، 5 بیٹیاں میری ہیں ، آخری دو بچیوں کا پتہ نہیں ۔۔۔۔ اگر میں جھوٹا ثابت ہوں تو سی سی ڈی مجھے فل فرائی کردے لیکن اگر میں سچا نکلتا ہوں تو میری5 بیٹیاں مجھے واپس دلائی جائیں ۔۔۔۔۔ایک شہری کا روتے ہوئے حکومت اور اداروں سے مطالبہ ۔۔۔۔ اس مزدور پیشہ شخص کی اپنی بیوی سے 15 سال قبل شادی ہوئی ۔ ابتدائی چند سال بڑے اچھے گزرے پھر بیوی نے تلخ کلامی اور لڑنا جھگڑنا شروع کردیا اوپر تلے بیٹیاں پیدا ہوتی گئیں اور بیوی کے رویے میں تبدیلی آتی گئی وہ گھنٹوں فون پر باتیں کرتی ،یہ شخص پوچھتا تو کہتی ماں بہن یا بھائی سے بات کررہی ہوں ، لوگ اسے کہتے بیوی پر نظر رکھو لیکن اسے یقین نہ آتا ، پھر پکے ذرائع نے اسے بتایا کہ اسکی بیوی شادی سے ایک ہفتہ قبل گھر سے بھاگی تھی اور اسے 3 دن بعد واپس لایا گیا تھا اور جلدی جلدی شادی کرکے اس کے ساتھ رخصت کر دیا گیا ،اس شخص کا دعویٰ ہے کہ میں حلف اور قسم اٹھا کر کہتا ہوں تین سال سے بیوی کے نزدیک نہیں گیا میری اولاد ہے خرچہ دینا میرا فرض ہے خود گاڑی چلاتا ہوں اور کچھ گھنٹوں کے لیے رکشہ بھی چلاتا ہوں اپنی بچیوں کے رزق کی خاطر لیکن اکثر ایسا ہوتا ہے بیوی مجھ سے دروازے پر خرچ لے لیتی ہے اندر داخل نہیں ہونے دیتی ۔ کئی بار منت سماجت کرکے رات گھر میں گزاری مگر بیٹیوں سے باتیں کرکے علیحدہ کمرے میں سوگیا لیکن بیوی کے نزدیک نہیں گیا نہ اس نے پاس جانے دیا ۔ مگر ان تین سالوں میں اس نے دو بچیوں کو جنم دیا جو میری نہیں ہیں ۔ اسکے آشنا کے ساتھ ویڈیو کال کے ثبوت میرے پاس ہیں مگر کیا کروں کہاں جاؤں کچھ سمجھ نہیں آتا ، میں نے اسے بہت سمجھایا ، برادری قبیلے کی بھی منت سماجت کی مگر وہ کسی کی نہیں سنتی مجھے جوتے مار چکی ہے ، میرا گریبان پکڑ چکی ہے اور میں صرف اپنی بیٹیوں کی وجہ سے چپ ہوں یا میری شرافت مجھے ذلیل کروا رہی ہے ۔ مجھے اس عورت سے کچھ نہیں چاہیے نہ مجھے اسکے ساتھ گھر بسانا ہے لیکن سوچتا ہوں میری بڑی بیٹیاں جوان ہیں کل کو اگر اسکے عاشق نے میری بیٹیوں کی عزت پر ہاتھ ڈال دیا تو میری بیوی اتنی غیرت اور عزت والی کہاں ہے کہ اپنے آشنا کو انکار کرے ۔۔۔۔ اس بات کا سوچ کر لرز جاتا ہوں اور راتوں کو بیٹھ کر روتا ہوں ۔ میری بیوی اب میری بیٹیاں لے کر کہیں غائب ہو گئی ہے میرا گھر میرے لیے بند ہے دروازے پر تالہ پڑا ہے تالہ توڑ کر اندر نہیں جاتا کہ اب وہاں میرا کیا رکھا ہے ۔۔۔۔۔ حکومت پنجاب وزیراعلیٰ مریم نواز اور عدالتوں و علماء کرام سے اپیل کرتا ہوں میری مدد کریں ایسا نہ ہو یہ دکھ میری جان لے لے ۔ میں خود کو انصاف کے لیے پیش کرتا ہوں ادارے انکوائری کریں اگر میں غلط ثابت ہوں تو مجھے سی سی ڈی کے حوالے کرکے فل فرائی کردیں یا میرا سر قلم کردیں اف تک نہیں کرونگا ، میں اس عورت کو بھی کوئی سزا نہیں دلوانا چاہتا بس یہ چاہتا ہوں کہ میرا خون میری 5 بیٹیاں میرے حوالے کی جائیں ، باقی دو بچیاں جانیں اور وہ عورت جانے، اسکا نہ مجھ سے کوئی لینا دینا ہے اور نہ کوئی تعلق رکھنا چاہتا ہوں ۔۔۔۔۔۔
ڈسکلیمر:
یہ معلومات آن لائن ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں اور صرف اور صرف معلوماتی مقاصد کے لیے پیش کی جا رہی ہیں۔ اس پوسٹ کا مقصد کسی فرد، ادارے، نظریے یا واقعے کے بارے میں حتمی رائے قائم کرنا یا کسی مخصوص نقطۂ نظر کی تائید کرنا نہیں۔ قارئین و سامعین سے گزارش ہے کہ وہ اس مواد کو اپنی صوابدید اور فہم کے مطابق دیکھیں