مسلہ ساراروٹی دا۔۔۔

میں بھی کرکٹر بننا چاہتا ہوں مگر کیا کروں ذمہ داریاں ہیں۔۔۔

کہتے ہیں کہ جب مرد ذمہ داری اٹھاتا ہے تو سب سے پہلی قربانی جس چیز کی دیتا ہے وہ اس کے اپنے خوابوں کی قربانی ہوتی ہے۔ اپنی ہنسی خوشی کے لمحات وہ اپنے ماں باپ بہن بھائیوں بیوی بچوں پر لٹا دیتا ہے۔ بنگلہ دیش کی یہ ویڈیو ہے۔ ایک شخص دور کھڑا یہ منظر دیکھ رہا تھا ایک لڑکا کندھے پر کپڑے لیے دور کھڑا ہے لیکن کام کے ساتھ ساتھ اس کی نظر ساتھ ہی گراونڈ میں کھیلتے لڑکوں سے ہٹ نہیں رہی۔ یہ بندہ دور کھڑا ہی اس کی ویڈیو بنانا شروع کردیتا ہے۔ ویڈیو کے دوران کی وہ لڑکا اس جانب دیکھ کر آنکھوں میں آنسو لیے کھڑا رہتا ہے مگر کمال ضبط کا مظاہرہ ہے کہ ان آنسووں کو رخساروں پر بہنے کی اجازت نہیں ہوتی۔

یہ شخص بہت دیر تک یہ دیکھتا رہا۔ آخر اس نے اس لڑکے کے پاس جانے کا ارادہ کیا۔ اس شخص کے ذہن میں تھا کہ شائد یہ آجکل فلمیں کرانے والے کچھ لوگ ہوتے ہیں جو یوں ہی بازاروں میں ڈرامے وغیرہ کرتے ہیں تاکہ لوگوں کی ہمدردیاں بٹور کر کچھ پیسے لے اڑیں۔ مگر جیسے ہی وہ اس لڑکے کے پاس گیا اور اس سے باتیں کیں اور بطور ہمدردی پیسے دینا چاہے تو اس نے باقاعدہ غصہ کیا کہ آپ نے مجھے کچھ اور سمجھ لیا ہے میں حلال رزق کما رہا ہوں۔
تو اس شخص نے پھر روداد سنائی کہ تمہیں کافی منٹس سے نوٹ کر رہا ہوں تم ان کرکٹ کھیلنے والے لڑکوں کو دیکھ کر افسردہ کیوں ہو! وہ بولا میں سکول سے ہی کرکٹ ٹیم کا حصہ تھا کالج کے ذریعے انڈر 16 ٹیم کا حصہ ہو گیا تھا کہ والد صاحب کی وفات کے بعد سب کچھ بکھر گیا۔ اب گھر میں میری ماں ہے جو بیمار ہے اور دو بہنیں ایک چھوٹا بھائی ہے۔ میں کما رہا ہوں ہمت دینے والے نے ہمت دی ہوئی ہے لیکن بس کبھی کبھی اپنی زندگی کی خواہشوں کو سامنے دیکھ کر رہا نہیں جاتا۔

Leave a Comment