نصیبو لعل نے اپنی آبائی محلہ کیوں نہ چھوڑا؟

نام دولت اور شہرت سب کچھ مل جانے کے باوجود نصیبو لعل نے شاہدرہ کا آبائی گڑوی والا محلہ کیوں نہیں چھوڑا ۔۔۔۔۔؟ نصیباں پہلے دن سے نصیب والی تھی جب وہ پیدا ہوئیں تو ان سے بڑی 4 بہنیں تھیں اللہ نے انکے بعد انکے والدین کو 2 بیٹوں سے بھی نوازا ۔ وہ بچپن سے ہی سریلی تھی گانے گنگناتی رہتیں لیکن کہیں چانس نہیں ملا تھا کیونکہ قبیلے کی سخت شرائط تھیں اور وہ ایسے ہی کہیں نہیں گا سکتی تھیں ۔۔ اسی سہیلی نے انہیں سرور بھٹی سے متعارف کروایا اور بتایا کہ یہ گانے بہت اچھے گا لیتی ہیں ۔ جب انہوں نے گانے کو کہا تو نصیباں نے “جیدا یار جدا ہو جاوے” سنانا شروع کیا ۔ نصیباں کی آواز گونجی تو اندر سے استاد طافو اٹھ کر آگئے ، پھر انہیں مائیک کے سامنے کھڑا کرکے گانا گوایا گیا اور سب نے شاباش دی ، مگر نصیباں اندر سے ڈر رہی تھی کیونکہ انہیں ایسے گانے کی اجازت نہیں تھی اور انکی منگنی بھی ہو چکی تھی اگر ان پر قبیلے سے بغاوت کا لبیل لگتا تو نہ صرف انہیں بھائیوں سے مار پڑتی بلکہ انکی منگنی ٹوٹ جاتی اور ان سے کوئی بھی شادی نہ کرتا یوں انکی زندگی برباد ہو جاتی ۔ نصیباں اسٹوڈیو سے گھر آگئیں رات سوچوں میں گزر گئی صبح انہیں پھر اسٹوڈیو بلایا گیا تھا انہوں نے اپنی والدہ سے ذکر کیا تو وہ انکے ساتھ کھڑی ہو گئیں اور بولیں کوئی گل نئیں ، چل میں تیرے نال جاواں گی ، کجھ نئیں ہوندا ۔۔۔ اصل میں انکی والدہ خود چاہتی تھیں کہ انکی بیٹی گائے ۔۔ یوں نصیباں پہلے گانے ہٹ ہونے سے نصیبو بن گئیں ۔ جب انکی شہرت پھیلی اور انکے گانے گلی محلے میں گونجنے لگے تو ایک روز گھر پہنچتے ہی انکے بھائی نے انہیں اینٹ دے ماری مگر معجزاتی طور پر یہ اینٹ نصیبو کے چہرے کے قریب آکر نیچے زمین پر گر گئی ، والدہ نے بیچ بچاؤ کروایااور اپنی بیٹی کو بیٹے سے بچا لیا ۔ نصیبو لعل کے کیرئیر میں ان سے نازیبا گانے بھی گوائے گئے اس حوالے سے نصیبو لعل کا کہنا ہے کہ میں تو مزدور ہوں ،اور میرا کام ہی گانا ہے اچھے گانے گائے اور جب میں سے ایسے گانوں کی بات ہوئی تو مجھے وہ بھی گانے پڑے ، کاش میں ایسا نہ کرتی مگر اس دور میں مجبوری تھی اگر میں گانے سے انکار کرتی تو شاید میرا کیرئیر ختم ہو جاتا ۔ زندہ رہنے کے لیے یہ سب کیا ۔ نصیبو لعل آج بھی شاہدرہ میں گڑوی محلے میں رہتی ہیں پیسہ شہرت آنے کے باوجود انہوں نے اپنا گھر نہیں بدلا اسکی وجہ نصیبو لعل یہ بتاتی ہیں کہ انسان کو اپنی اوقات نہیں بھولنی چاہیے ۔ انسان جو کچھ ہوتا ہے وہی رہتا ہے محلے یا گھر بدلنے سے انسان اونچا نہیں ہو جاتا ۔۔۔۔

Leave a Comment