جب بھٹو کی پھانسی رکوانے کے لیے اداکار شاہد نے ایک جج سے گالیاں تک سنیں۔۔۔

پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شاہد حمید نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران ماضی کا ایک ایسا حیران کن واقعہ سنایا ہے جس نے سننے والوں کو دنگ کر دیا۔

شاہد حمید کا کہنا تھا کہ جب سابق وزیرِ اعظم ذوالفقار علی بھٹو سلاخوں کے پیچھے تھے اور یہ شدید اندیشے گردش کر رہے تھے کہ انہیں پ۔ھان۔سی کی سزا سنا دی جائے گی، تو اس وقت میں اس مقدمے کی سماعت کرنے والے جج مولوی مشتاق حسین سے ملنے چلا گیا۔ اگرچہ میرا سیاست سے دور دور تک کوئی واسطہ نہ تھا، مگر میں ذاتی طور پر بھٹو صاحب کا بہت بڑا مداح تھا اور ان کی جان کے حوالے سے گہری تشویش میں مبتلا تھا۔ اس وقت میرے ذہن میں یہ خیال آیا کہ چونکہ میں ملک کی ایک جانی پہچانی اور مقبول فلمی شخصیت ہوں، اس لیے شاید میری بات اور رائے کو اہمیت دی جائے گی۔

اسی امید پر میں مولوی مشتاق حسین کی سرکاری رہائش گاہ پر پہنچا جہاں ملاقات کا موقع مل گیا۔ ابتدا میں مجھے خاصے خوشگوار ماحول میں بٹھایا گیا اور چائے سے تواضع بھی کی گئی، لیکن جیسے ہی میں نے اصل مدعا چھیڑا اور التجا کی کہ جناب بھٹو صاحب کے معاملے میں ذرا نرمی اور مہربانی فرمائیں، تو ماحول یکسر بدل گیا۔ یہ سننا تھا کہ مولوی مشتاق حسین غصے سے اپنی نشست سے اٹھ کھڑے ہوئے اور مجھے ایسی نازیبا اور سخت گ۔ا۔ل۔ی۔ا۔ں دیں جو آج تک میرے ذہن سے محو نہیں ہو سکیں۔ انہوں نے شدید برہمی کے عالم میں طعنہ دیتے ہوئے کہا کہ آخر تمہاری حیثیت ہی کیا ہے، تمہیں یہ جرات کیسے ہوئی کہ یہاں آ کر اس کا نام لو اور سفارش کرو—کیا اب تمہارے کہنے پر میں اسے رہا کر دوں؟

شاہد حمید کے مطابق اس غیر متوقع اور تلخ ردِعمل کے بعد میں نے پلٹ کر ایک لفظ بھی نہ کہا اور خاموشی سے سر جھکا کر وہاں سے واپس لوٹ آیا۔

Leave a Comment