شغل شغل میں بابا پھنسایا اور مذاق مذاق میں بات سیریس ہوگئی۔۔۔

ایک ایسا سن.سنی خیز اور حیران کن واقعہ ہے جس نے لاہور کے علاقے ڈیفنس کو ہلا کر رکھ دیا، جہاں ظا.ہری ہنسی مذاق اور بے فکری کے پیچھے چھپا ایک کھیل اچانک جا.ن لیوا انجام تک جا پہنچا۔

عالیہ (فرضی نام) اپنے شوہر سے ناراض ہو کر والدہ کے گھر آ گئی تھی اور سارا دن گھر میں ہی بیٹھی رہتی تھی۔ اسی دوران محلے کی صائمہ نامی ایک خاتون اس کے پاس آنے جانے لگی۔ دونوں کے درمیان گپ شپ اور مذاق مستی کا سلسلہ شروع ہوا، اور پھر صائمہ نے عالیہ کو باہر لے جانا شروع کر دیا کہ سیر و تفریح سے ذہن تازہ ہو جائے گا۔ صائمہ کے تعلقات ڈیفنس کی ایک کوٹھی میں کام کرنے والے ساٹھ سالہ باورچی سے تھے، جو مبینہ طور پر قربت کے بدلے اسے گھی، آٹا، چینی، دالیں اور نقدی دیا کرتا تھا۔ کوٹھی کے مالکان صبح کام پر جاتے اور رات کو لوٹتے، جس کے باعث دن بھر اس شخص کا راج رہتا تھا۔ ایک روز صائمہ عالیہ کو بھی اس کے پاس لے گئی؛ وہاں چائے کھانے اور ہنسی مذاق کے باوجود عالیہ نے اپنا دائرہ کار محدود رکھا۔ تاہم ایک دن اسے اچانک محسوس ہوا کہ اس شخص کے ارادے خطرناک ہو سکتے ہیں، اور وہ کسی غلط راہ پر چل کر اپنے والد اور شوہر کی عزت داؤ پر نہیں لگانا چاہتی تھی، اس لیے خاموشی سے وہاں سے نکل کر گھر آ گئی۔

شام کو صائمہ اس کے پاس پہنچی اور ناراضگی جتانے لگی کہ تم بنا بتائے چلی آئیں، اچھے پیسے ملنے تھے اور سارا معاملہ خراب کر دیا۔ اس پر عالیہ اگلے دن دوبارہ اس کے ساتھ جانے پر تیار ہو گئی۔ وہ ادھیڑ عمر شخص بے حد عیاش مزاج تھا اور فخر سے دونوں خواتین کو بتاتا کہ اس کے پاس کتنی ہی خواتین آتی جاتی ہیں جنہیں وہ خوش کر کے بھیجتا ہے، حتیٰ کہ بعض مائیں خود اپنی کمسن بچیاں بھی اس کے پاس چھوڑ جاتی ہیں۔ یہ سن کر عالیہ کے اندر شدید غصہ بھڑک اٹھا کہ وہ اپنے شرمناک کرتوت اتنے فخر سے سنا رہا ہے اور نہ جانے کتنی کم عمر بچیوں کا مستقبل برباد کر چکا ہوگا۔

کچھ ہی روز بعد عالیہ اور صائمہ ایک بار پھر اس کے پاس جا پہنچیں۔ اس دن وہ شخص خاصے موڈ میں تھا؛ اس نے چائے بنا کر دونوں کو پلائی، دل لگی کرنے لگا اور تمام حدیں پھلانگنے کے چکر میں تھا، مگر دونوں خواتین پہلے ہی کوئی منصوبہ ذہن میں بٹھا کر آئی تھیں۔ انہوں نے اسے کپڑے اتارنے کا کہا تو اس نے خوشی خوشی کپڑے اتار دیے۔ اسی دوران عالیہ نے اسے باتوں میں الجھائے رکھا جبکہ صائمہ نے موقع پا کر اس کے کپڑے کا ازار بند نکال لیا اور پھر ایک کپڑے سے اس کے پاؤں باندھ دیے۔ اس نے ذرا بھی مزاحمت نہ کی بلکہ خود بخود بندھ گیا، شاید یہ سمجھ کر کہ کوئی نیا کھیل ہونے والا ہے۔ بس اسی لمحے صائمہ نے چارپائی پر لیٹے اس شخص کے گلے میں ازار بند پھنسا دیا اور دونوں نے مل کر اسے اس وقت تک کھینچے رکھا جب تک اس کی سانس نہ اکھڑ گئی۔ جان نکلنے کے بعد وہ دونوں اسے اسی حالت میں چھوڑ کر خاموشی سے وہاں سے نکل گئیں۔

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو کمرے اور کوارٹر سے مم.نوعہ اد.ویات کی بڑی مقدار سمیت دیگر اش.یاء برآمد ہوئیں، جس سے تفتی.ش کاروں کو ابتدائی طور پر ہی اندازہ ہو گیا کہ یہ ہ۔ل۔ا۔ک۔ت کسی خاتون کے ساتھ جڑے معاملے کی کڑی ہے۔ پولیس نے تقریباً سات گھنٹے تک گھر اور گردونواح کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور موبائل ڈیٹا کا جائزہ لیا اور عالیہ و صائمہ کو حرا.ست میں لے لیا۔ صائمہ تو بچنے کے لیے بار بار بیانات بدلتی رہی، مگر عالیہ نے حقیقت تسلیم کر لی کہ اس نے صائمہ کے ساتھ مل کر یہ قدم اٹھایا تھا۔ بعد ازاں دونوں خواتین کا چالان مرتب کر کے انہیں ج.یل بھجوا دیا گیا، جہاں مقد.مے کی سماعت تاحال جاری ہے۔

Leave a Comment