
جو ڈرتے ہیں وہ محبت کرتے نہیں—کہتے تو یہ ہیں، اور شادی کا لڈو ہر کسی کو بھاتا ہے، مگر گھر سے بھاگ کر رچائے جانے والے بیاہ کا لڈو شاید کچھ زیادہ ہی چٹ پٹا اور میٹھا ہوتا ہے، ذرا اس نئے نویلے جوڑے کی حالت ہی دیکھ لیجیے۔
سندھ کے کسی پسماندہ اور دور افتادہ گاؤں سے تعلق رکھنے والے اس لڑکے اور لڑکی نے گھر سے نکلنے کے بعد حیدر آباد کی عدالت میں نکاح کر لیا۔ اس قدم کے بعد پیچھے لڑکی کے بھائیوں نے کھلم کھلا د۔ھمکیاں دینا شروع کر دیں کہ دونوں کو تلاش کر کے ج۔ان سے م۔ا۔ر دیں گے اور کسی صورت زندہ نہیں بچنے دیں گے۔ صورتحال اس وقت مزید کشیدہ ہو گئی جب لڑکے کی بہن کو ا۔غ۔وا کرنے کی کوشش کی گئی اور لڑکے کے پورے گھر والوں کے خلاف ا۔غ۔وا کا مقدمہ تک درج ہو گیا، لیکن دوسری طرف جب یہ نوجوان تحفظ کے لیے حکومت اور پولیس سے اپیل کر رہا تھا، تو اس کی آنکھوں اور چہرے کی چمک میں ایک الگ ہی شرارت اور بے فکری جھلک رہی تھی۔
اب پیچھے گھر والوں اور بہن بھائیوں پر جو گزرے وہ ان کی قسمت، مگر اس منچلے نوجوان کو جو لڈو چکھنا تھا، وہ تو اس نے مزے سے کھا لیا۔
ڈسکلیمر:
یہ معلومات آن لائن ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں اور صرف اور صرف معلوماتی مقاصد کے لیے پیش کی جا رہی ہیں۔ اس پوسٹ کا مقصد کسی فرد، ادارے، نظریے یا واقعے کے بارے میں حتمی رائے قائم کرنا یا کسی مخصوص نقطۂ نظر کی تائید کرنا نہیں۔ قارئین و سامعین سے گزارش ہے کہ وہ اس مواد کو اپنی صوابدید اور فہم کے مطابق دیکھیں