
جب سلطان راہی حقیقی زندگی کا ہیرو بن گیا : وہ وقت جب دریائے راوی کے کنارے سلطان راہی نے آسیہ کی عزت اور زندگی بچائی ۔۔۔۔ ان سنا واقعہ عینی شاہد ناصر ادیب کی زبانی ۔۔۔۔ بند روڈ کے قریب دریائے راوی کے کنارے وحشی جٹ کی شوٹنگ ہو رہی تھی ، سین وہ تھا جس میں آسیہ دریا کنارے کپڑے دھو رہی ہے اور سلطان راہی گھوڑے پر سوار اسکے قریب کھڑا ہے ۔۔۔۔۔سین شوٹ کروانے کی تیاری جاری تھی ساتھی اداکار اور عملہ تقریبا 20 لوگ وہاں موجود تھے اور دریا کنارے رہنے والے کچھ خانہ بندوش ٹائپ لوگ بھی شوٹنگ دیکھنے کے لیے کھڑے تھے ۔ کچھ لمحے گزرےتو ان دریا کنارے کے باشندوں نے آسیہ پر آوازیں کسنا شروع کردیں ، جب یہ حد سے بڑھے تو پروڈیوسر کے ایک جوان سال مگر اکھڑ بیٹے نے آوازیں کسنے والے ایک لڑکے کو تھپڑ رسید کردیا ، یہ دیکھ کر سارے اوباش لڑکے یا مرد وہاں سے بھاگ کھڑے ہوئے ، دوبارہ شوٹنگ کی طرف توجہ ہوئی اور لگ بھگ آدھ گھنٹہ بعد جب سین شروع ہوا تو اچانک شور شرابے کی آوازیں آنا شروع ہوئی وہ خانہ بدوش یا دیہاتی 15 سے 20 لوگ ڈانگیں اٹھائے اور انہیں لہراتے دوڑتے آرہے تھے قریب آکر انہوں نے فلمی یونٹ کو للکارا ” اوئے کنجرو، نکلو ایتھوں ، تہاڈی ایسی دی تیسی ” یہ دھم۔کی ملتے ہی میں نے دائیں بائیں دیکھا تو سارا عملہ معاون اداکار اور وہ پروڈیوسر کا بیٹا سب غائب ہو چکے تھے ۔یہ سب پیچھے سڑک کی طرف بھاگ گئے تھے صرف سلطان راہی آسیہ اور میں یعنی ناصر ادیب موقع پر رہ گئے ، اس موقع پر سلطان راہی نے آسیہ کا بازو پکڑ کر اسے اپنے پیچھے کھڑا کیا اور اپنے گنڈاسے کو ڈانگ کی طرح پکڑ لیا ، ایک دو بندوں نے راہی صاحب پر ڈانگوں سے دھاوا بولا تو راہی صاحب نے مہارت سے انکے وار فلمی انداز میں روک دیے اور پھر ڈانگ سے 5 سات کی دھلائی کر ڈالی ، جب 5 سے 7 اوباش گر گئے تو باقی بھاگ نکلے سلطان راہی گرے ہوئے دیہاتیوں کی طرف دوبارہ متوجہ ہوئے تو آسیہ نے انکا بازو پکڑ لیا اور باقی ماندہ غنڈوں کو بھاگنے کا موقع مل گیا ۔۔۔ یوں سلطان راہی کی بہادری نے آسیہ کی نہ صرف عزت بچا لی اور نہ صرف میں بچ گیا بلکہ شوٹنگ کا سامان وغیرہ بھی محفوظ رہ گیا ، تھوڑی دیر گزری تو باقی عملہ اور معاون اداکار بھی واپس سیٹ پر آگئے اور سلطان راہی کی بہادری اور حوصلے کی داد دی ۔۔۔۔۔۔۔۔
دعا ہے اللہ کریم رمضان المبارک کے ان دنوں کے صدقے حاجی سلطان راہی مرحوم کے درجات بلند فرمائے آمین