اسکی نگاہ بد میری بیوی پر تھی۔۔۔

میری شریکِ حیات پر اس کی نگاہ بد تھی، اس لیے اسے ٹھکانے لگا کر میں قطعی مطمئن ہوں، اب چاہے جو بھی انجام سامنے آئے مجھے کوئی پریشانی نہیں۔ یہ بے خوف اور سخت الفاظ 2023 کے اس سنسنی خیز مقدمے میں سزا پانے والے جوڑے کے ہیں، جنہیں لاہور کی عدالت نے حال ہی میں عمر قی.د کا حکم سنا دیا ہے۔

حراست کے دوران جب فرحان اور آمنہ کیمروں کے سامنے آئے تو دونوں نے اس پوری واردات کی الگ الگ تصویر پیش کی۔ آمنہ کا بیان تھا کہ ایک روز پارسل پہنچانے کے بہانے رئیس دروازے پر آیا، اس نے اسے دیکھا تو پیچھے پڑ گیا اور کالز و میسجز کے ذریعے تنگ کرنے لگا، جسے وہ نظرانداز کرتی رہی۔ اس کے مطابق ایک دن وہ گھر کے باہر آ دھمکا اور بل.یڈ کا خوف دلا کر زبر.دس.تی کرنے کی کوشش کی، جس پر عزت بچانے اور گھر والوں کے سامنے تماشا بننے کے ڈر سے وہ اسے بالائی منزل پر لے گئی، جہاں اس نے زیا.دتی کی۔

دوسری طرف فرحان نے اپنی کہانی سناتے ہوئے کہا کہ جب اسے علم ہوا کہ رئیس اس کی بیوی کو بری نی.ت سے دیکھتا ہے اور گھر سے ایک خفیہ فون بھی ہاتھ لگ گیا، تو اسی نمبر سے پیغام بھیج کر اسے گھر بلوایا گیا کہ کوئی موجود نہیں ہے۔ فرحان کے بیان کے مطابق جیسے ہی وہ آیا، اسے ایک کمرے میں بند کر کے پہلے مک.وں سے ما.را پیٹا گیا، پھر ہت.ھیار کا خوف دکھا کر پاؤں باندھنے کو کہا گیا۔ بعد ازاں اس کے منہ میں ہت.ھیار کی نال رکھ کر زبردستی ویڈ.یو ریکا.رڈ کروائی گئی کہ وہ واردات کی غرض سے آیا تھا اور رنگے ہات.ھوں پکڑا گیا ہے۔ فرحان کا کہنا تھا کہ تش.دد کے دوران کب اس کی سانس اکھڑی، اسے ہو.ش ہی نہ رہا؛ اس کے بعد جسم کو گاڑی کے پچھلے حصے میں ڈال کر شامکے کے بھٹوں کے قریب لے جایا گیا، وہاں پھینک کر ایندھن ڈالا اور نذرِ آ.تش کر دیا۔ اس سارے عمل میں اہلیہ بھی ہمراہ تھی اور واپسی کے بعد دونوں گھر آ گئے، مگر محض اڑتالیس گھنٹوں کے اندر فون ریکارڈ کے ذریعے پولیس نے انہیں دھر لیا۔

تاہم تفتیشی افسر کی رپورٹ اس دعوے سے مختلف رخ دکھاتی ہے۔ پولیس کے مطابق اصل چنگ.اری گھر سے فون ملنے کے بعد بھڑکی، جس کے بعد فرحان کے د.باؤ اور دونوں کی مش.ترکہ تدبیر سے رئیس کو گھر بلا کر شدید م.ار پی.ٹ سے ہ۔ل۔اک کر دیا گیا، جبکہ معاملے کو چوری ڈ۔ک۔یتی کی واردات ثابت کرنے کے لیے دباؤ ڈال کر جھوٹا بیان فلمایا گیا۔ دورانِ تفتیش آمنہ نے خود کو اور شوہر کو بچانے کے لیے ہر ممکن جتن کیے، مگر فرحان نے صفائی دیے بغیر سب کچھ مان لیا کہ اس نے اسے م۔ا۔ر ڈالا، لا۔ش لے کر گیا اور ج۔لا دی۔ یوں ایک خفیہ رشتے اور ش.بہات سے جنم لینے والی یہ کہانی ایک نوجوان کی زندگی کے خاتمے اور میاں بیوی کے ساری زندگی سلاخوں کے پیچھے گزرنے کے فیصلے پر جا ٹھہری۔

Leave a Comment