گوتم اڈانی نے 10 ارب روپے عطیہ کر دئیے۔۔۔

دنیا کے امیر ترین کاروباری افراد میں شمار ہونے والے بھارتی ارب پتی گوتم اڈانی نے اپنے چھوٹے بیٹے جیت اڈانی کی شادی کو انتہائی سادگی، نجی اور روایتی انداز میں احمد آباد میں منعقد کر کے سب کو حیران کر دیا۔ اس تقریب میں کسی قسم کی شاہانہ نمائش یا مہنگے اجتماعات کے بجائے صرف قریبی عزیز و اقارب اور چند دوستوں نے شرکت کی۔ گوتم اڈانی نے شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ان تمام خیرخواہوں اور دوستوں سے معذرت بھی کی جنہیں اس نجی تقریب میں مدعو نہیں کیا جا سکا۔

شادی کی خوشیوں کو عوام کے نام کرتے ہوئے گوتم اڈانی نے سماجی فلاحی منصوبوں کے لیے 10 ہزار کروڑ بھارتی روپے عطیه کرنے کا تاریخی اعلان کیا، جو کہ صحت، تعلیم اور دیگر فلاحی کاموں پر خرچ کیے جائیں گے۔ دوسری جانب نوبیاہتا جوڑے جیت اڈانی اور دیوا جیمین شاہ نے بھی ایک خوبصورت فلاحی عہد کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ ہر سال 500 معذور خواتین کی شادی کے لیے فی دلہن 10 لاکھ روپے عطیہ کریں گے۔ یہ اقدام اس بات کا ثبوت ہے کہ خوشیوں کے مواقع کو فلاحی کاموں سے جوڑ کر معاشرے میں مثبت تبدیلی لائی جا سکتی ہے

Leave a Comment