کامیڈین طارق کی برسی پر انہیں خراج عقیدت۔۔۔

نامور کامیڈین اور اسٹیج اداکار طارق ٹیڈی کی برسی

آج پاکستان کے نامور کامیڈین، اسٹیج اداکار اور منفرد انداز میں جملے بازی کرنے والے طارق ٹیڈی کی برسی ہے۔ طارق ٹیڈی 1976ء میں فیصل آباد میں پیدا ہوئے اور 19 نومبر 2022ء کو لاہور میں انتقال کر گئے۔

طارق ٹیڈی کا شمار پاکستان کے ان باصلاحیت فنکاروں میں ہوتا تھا جنہوں نے اپنی برجستہ جگتوں، حاضر جوابی اور بے ساختہ مزاح سے لاکھوں لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیریں۔ خصوصاً پنجابی اسٹیج ڈراموں میں ان کی جملے بازی اور منفرد اندازِ اداکاری کا اپنا ہی مقام تھا۔ وہ اسٹیج پر آتے تو محفل میں قہقہے گونج اٹھتے۔ برجستہ جگتیں کرنے میں طارق ٹیڈی کا واقعی کوئی ثانی نہیں تھا۔

19 نومبر 2022ء کو ان کے انتقال سے پاکستان کی اسٹیج کامیڈی کا ایک روشن باب بند ہو گیا۔ آج وہ ہمارے درمیان موجود نہیں، لیکن ان کی اداکاری، یادگار جملے اور قہقہے آج بھی ان کے چاہنے والوں کی یادوں میں زندہ ہیں۔

اللہ تعالیٰ طارق ٹیڈی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین۔
بیٹھو بیٹھو لیا ڈالہ، یہ وہ جملہ ہے جسے معروف ایکٹر و کامیڈین ظفری خان سے جوڑا جاتا ہے لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں یہ کانٹنیوٹی مرحوم طارق ٹیڈی کی تھی۔ جسے ظفری خاں نے نے کاپی کیا۔
یہ واقعہ سنانے والے کوئی اور نہیں بلکہ مرحوم آصف اقبال عرف آصف پھینا، ہنی البیلا اور ببو رانا تھے۔ وہ کہتے ہیں کہ طارق ٹیڈی اپنے سٹرگل کے دور میں بھی بڑا سٹار تھا لیکن اس کا نام صرف فیصل آباد کی حد تک تھا۔ بڑی دھوم تھی کہ وہ چٹا پتلا سا لڑکا ہے بڑی تیز طرار ہے کسے نوں گل نہیں کرن دیندا۔
آصف اقبال مرحوم کے مطابق لاہور کے چند بڑے بڑے پروڈیوسر اور سپر سٹار فنکاروں نے باقاعدہ سازشیں کی اور طارق ٹیڈی کو لاہور آنے سے روکا۔ لیکن یہاں پر داد دینا ہوگی مرحوم مستانہ کو کہ جنہوں جس کے خلاف جاتے ہوئے نہ صرف طارق ٹیڈی کو بوہے باریاں ڈرامہ میں رول دیا بلکہ خود اپنے ساتھ میچ کروایا کہ مجھے جگتیں کرو۔
ہنی البیلا کے مطابق طارق ٹیڈی اپنے سٹرگل دور میں اس وقت 3000 روپے معاوضہ وصول کرتے تھے لیکن پھر ایک ایسا وقت بھی آیا کہ انہوں 25 لاکھ فی ڈرامہ معاوضہ بھی وصول کیا۔ وہ کہتے ہیں طارق ٹیڈی کسی بھی ٹائم سیریس رہ ہی نہیں سکتے تھے۔ بیک اسٹیج پر جب بھی کوئی انہیں ملنے آتا تو وہ کہتے ہاں کیہ حال اے، ٹھیک ایں۔ اوئے منڈا جا ڈالہ لیا(یعنی جا بوتل لے کر آو)۔ چل بیٹھ جا، جا منڈیا لیا ڈالہ۔
اور یہی وہ عادتی الفاظ تھے کہ جنہیں بعد میں ظفری خاں نے کاپی کیا تھا۔ جب وہ پنڈی والی سائیڈ کے اسٹیج ڈراموں میں نام پیدا کرنے کے بعد دوبارہ لاہور آئے تھے اور ٹائم پاس ڈرامہ میں انٹری کی تھی۔
طاہر انجم کے مطابق ٹائم پاس ڈرامہ میں طارق ٹیڈی نے ظفری خان کی بلکل اسی طرح مدد کی جسے مستانہ صاحب نے ان کی مدد کی تھی جب وہ لاہور میں اپنا ڈیبیو اسٹیج ڈرامہ کر رہے تھے

Leave a Comment