وہ جس کےاشاروں پر پولیس آفیسرز کےتبادلے ہو جایا کرتے تھے۔۔۔

بہت بھاگا لیکن آخر کار پکڑا گیا ۔۔۔۔۔ !!! وہ جسکے ایک اشارے پر افسروں کے تبادلے ہوتے تھے آخر کار میانوالی پولیس کے ہتھے چڑھ گیا ، نام نہاد صحافی اور بلیک ۔میلر ربنواز خان ہاتھی خیل انٹرپول کے ذریعے اسلام آباد ائیرپورٹ پر میانوالی پولیس کے حوالے ۔۔۔۔۔ بتایا جارہا ہے کہ امیر گھرانوں کی بیوہ خواتین کو شادی کا جھانسہ دے کر فراڈ کرنے کا ماہر ربنواز ہاتھی خیل آج سے 2 سال پہلے اتنا اثر رسوخ رکھتا تھا کہ ڈی پی او میانوالی جیسا افسر بھی اس سے کنی کتراتا تھا ، یہ جس ایس ایچ او کو تڑی لگاتا اسکے چھکے چھوٹ جاتے تھے ، پورے ضلع میں ربنواز عرف ربو کا سکہ چلتا تھا ۔ لیکن اسکی مظلوموں کے حق میں صحافت دراصل اسکے مکروہ چہرے کا نقاب تھی ، میانوالی کے درجنوں لوگوں بشمول عورتوں کو اس شخص نے بلیک ۔میل کرکے لوٹا ، یہ اتنا نڈر تھا کہ اچھے بھلے افسران کو جھاڑ پلا دیتا ، ججوں کو د۔ھمکیاں دیتا اور جو صحافی اسکے خلاف بات کرتا یہ سوشل میڈیا پر لائیو آکر اسکی ایسی کی تیسی کردیتا ، جب میانوالی کے وکلاء ، شہری برادری اور پولیس کی کوشش سے اسکا نام فورتھ شیڈول میں شامل ہوا تو یہ دبئی فرار ہو گیا ۔ لیکن اسکے ریڈ وارنٹ جاری کروائے گئے تو ربنواز ہاتھی خیل دبئی سے کرغزستان فرار ہو گیا ، جہاں اسکا نام انٹرپول میں مطلوب افراد کی فہرست میں شامل پایا گیا تو اسے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ، 4 ماہ تک کرغزستان کی ایک جیل میں رہنے کے بعد کل اسے وہاں سے ڈیپورٹ کرکے پاکستان روانہ کردیا گیا اور اسلام آباد ائیرپورٹ سے میانوالی کی سپیشل ٹیم نے اسے گرفتار کر لیا اور رات گئے میانوالی منتقل کردیا گیا ۔۔۔ اگر ربنواز ہاتھی خیل کی اوپر تک پہنچ اور بعض بااثر سیاستدانوں سے رابطے کام نہ آئے تو قوی امکان ہے میانوالی کے وکلاء اور پولیس ڈیپارٹمنٹ اس نام نہاد صحافی کو اسکے کرتوتوں کی سزا دلانے میں کامیاب رہینگے ۔۔۔۔
ڈسکلیمر:
یہ معلومات آن لائن ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں اور صرف اور صرف معلوماتی مقاصد کے لیے پیش کی جا رہی ہیں۔ اس پوسٹ کا مقصد کسی فرد، ادارے، نظریے یا واقعے کے بارے میں حتمی رائے قائم کرنا یا کسی مخصوص نقطۂ نظر کی تائید کرنا نہیں۔ قارئین و سامعین سے گزارش ہے کہ وہ اس مواد کو اپنی صوابدید اور فہم کے مطابق دیکھیں

Leave a Comment