
پشاور کے نوجوان نے ولیمے کی دعوت میں رشتہ داروں کی بجائے درجنوں یتیم بچوں ، بیوائوں ، مستحق افرادکو مہمان بنا لیا ،
پشاور سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے اپنی شادی پر مثال کرتے ہوئے ولیمے میں رشتے داروں کے بجائے یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو بطور مہمان مدعو کیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے نوجوان نے اپنی شادی پر مثال قائم کردی دعوت ولیمہ پر قریبی رشتہ داروں عزیز و اقارب کی بجائے یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو دعوت دے دی۔
حافظ آفاق نے نوجوانوں کو پیغام دیا ہے اپنی خوشیوں میں بے سہارا لوگوں کو بھی شریک کرنا چاہیے جن کا کوئی نہیں ہے، پشاور کے نوجوان حافظ آفاق نے اپنی شادی کو مثالی بناتے ہوئے ولیمہ قریبی رشتہ داروں عزیز و اقارب کی بجائے یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد منانے کا فیصلہ کیا۔
حافظ آفاق نے کہا کہ خوشیوں تو ہم اپنے رشتہ داروں عزیز و اقارب اور دوستوں کے ساتھ مناتے رہتے ہیں ہمیں اپنی خوشیوں ان کے ساتھ بھی بانٹنی چاہیے جن کا اس معاشرے میں کوئی نہیں اس تقریب یتیم بچوں، بزرگوں اور ان افراد کو دعوت دی گئی جو بے سہارا ہیں نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ بھی اپنی خوشیوں میں بے سہارا لوگوں کو یاد رکھیں۔