ملک اللہ ڈتہ کھوجی کی کہانی۔۔۔

جلال پور پیر والا کے موضع بستی لانگ کے رہائشی ملک اللہ دتہ جھمٹ کھوجی صاحب بہت بڑے کھوجی تھے اور اس دور میں کھوجیوں کی اشد ضرورت ہوتی تھی آپ کے کا نام دور دور تک سنا جاتا تھا اور آج بھی جو بزرگ زندہ ہیں جنھوں نے ان کو دیکھا تھا وہ گواہی دیتے ہیں کہ واقعی ملک اللہ دتہ کھوجی اونچے درجے کے کھوجی تھے۔ان کے پاس بڑے بڑے زمیدار بھی آتے تھے اور بڑی بڑی آفرز کرتے لیکن ان کا ایمان سلامت تھا آپ نے کبھی لالچ نہ کیا زمیدار چاہتے تھے کہ انھیں اپنے پاس رکھیں تاکہ ان کا نام بنے کہ ان کے پاس کام کا بندہ ہے لیکن وہ اس پر انکار کرتے تھے مال دولت کو لات مارتے تھے۔

آپ کا رعب ایسا تھا کہ تھانے دار بھی اونچی آواز میں بات نہیں کرتے تھے آپ کسی بچے کے پیر دیکھ لیتے تو فوری پہچان لیتے تھے کہ فلاں کی اولاد سے ہو بلکہ اس بات کی گواہی آج کے ایک بزرگ نے بھی دی ہے کہ جب وہ بچے تھے تو ان کی ملاقات ملک اللہ دتہ جھمٹ کھوجی صاحب سے ہوئی انھوں نے پیر دیکھے اور کہا فلاں کی نسل ہو تو وہ فوری مان گئے تھے۔لوگ آپ کو دور دور رک لے جاتے تھے تاکہ وہ چور کی کھوج لگا سکیں اور آپ پیر دیکھ کر چور پہچان لیتے تھے۔ایک بار چوری ہوئی اور چور تلاش کرنا مشکل ہو گیا تھا اس پر انھیں بلایا گیا اور انھوں نے پیر دیکھ کر سیدھا کہا تھا چور آپ کا جیل میں ہے۔

لوگ یہ سن کر حیران ہوئے کہ چور جیل میں ہے اور چوری بھی اسی نے کی ہے تو یہ کیسے ممکن ہو سکتا ہے اس پر ملک اللہ دتہ جھمٹ صاحب نے کہا تھا اگر اسی نے چوری نہیں کی تو چوری میں دوں گا بس ایسا کرو اسی چور کے ساتھ میری ملاقات کروائی جائے تب ان کی ملاقات کروائی گئی تو چور کو کہا تھا بات حلف پر آئے گی اس لئے عوام کو سچ بتا دو کہ چوری تم نے کی ہے یا نہیں کی اس پر چور نےسب کے سامنے بتایا تھا کہ چوری میں نے کی تھی اور مجھے تھانے دار نے ایک رات بھیجا تھا اور کہا تھا مال آدھا آدھا کریں گے اس لیے آدھا مال تھانے دار کو دیا اور میرا حصہ فلاں جگہ مٹی میں دفن ہے۔اللہ ان کی کامل مغفرت فرمائے آمین
ڈسکلیمر:
یہ معلومات آن لائن ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں اور صرف اور صرف معلوماتی مقاصد کے لیے پیش کی جا رہی ہیں۔ اس پوسٹ کا مقصد کسی فرد، ادارے، نظریے یا واقعے کے بارے میں حتمی رائے قائم کرنا یا کسی مخصوص نقطۂ نظر کی تائید کرنا نہیں۔ قارئین و سامعین سے گزارش ہے کہ وہ اس مواد کو اپنی صوابدید اور فہم کے مطابق دیکھیں

Leave a Comment