
اصل محبت وہ جو دکھ اور آزمائش میں آپ کا ساتھ دے ۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔ ثقلین اور شہزادی کی محبت کی سچی کہانی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ننکانہ کے ثقلین کی شادی شہزادی سے ہوئی ، 6 ماہ گزرے تو شہزادی کے پیروں میں خون کی بلاکیج کا مسئلہ پیدا ہو گیا ، لاہور اور اسلام آباد میں کئی ہاسپٹلز سے علاج کروایا لیکن اللہ کو کچھ اور ہی منظور تھا ڈاکٹروں نے بتا دیا دونوں ٹانگیں کاٹنی پڑیں گی ، والدین کی پسند سے ہونیوالی یہ ارینج میرج بعد میں لو سٹوری بن گئی ، ثقلین نے پھر محبت کی وہ مثال قائم کی کہ زمانہ مثالیں دینے لگا ، جب بیوی کا آپریشن ہوا اور دونوں ٹانگیں جسم سے جدا ہو گئیں تو ثقلین نے محکمے سے چھٹی لے کر ایک سال ہسپتال میں بیوی کے ساتھ گزارا لیکن ابھی ایک امتحان اور بھی تھا انہی دنوں میں شہزادی کو ٹی بی ہو گئی ، ہسپتال سے ڈسچارج ہو کر گھر آئے تو شہزادی نے ضد کرنا شروع کی کہ ثقلین دوسری شادی کر لے ، لیکن ثقلین نے انکار کردیا اور کہا مجھے اللہ نے اتنی پیاری بیوی دی اب اگر میری زندگی میں آنے کے بعد اسے یہ مسئلہ ہوا ہے تو یہ اسکا بھی امتحان ہے وہ اسے کبھی بیکار نہیں سمجھے گا ، اللہ نے انہی دنوں میں ثقلین اور شہزادی کو ایک بیٹے سے بھی نواز دیا ۔۔۔ قدرت کے مگر اپنے فیصلے ہیں 2 سال قبل شہزادی اپنے امراض سے جانبر نہ ہوسکی اور انتقال کر گئی ، شہزادی کے انتقال سے پہلے اور بعد کے کچھ دن ثقلین کے لیے بہت تکلیف دہ تھے ۔۔۔ثقلین آج بھی بلاناغہ شہزادی کی قبر پر فاتحہ خوانی کرنے جاتا ہے جس دن وہ قبر پر نہ جائے اسے لگتا ہے کوئی بہت ضروری کام رہ گیا ، اسکے علاوہ شہزادی کی محبت کی نشانی اپنے بیٹے کی پرورش اور بہترین تعلیم و تربیت ثقلین کا سب سے بڑا مقصد زندگی ہے ۔ اللہ کریم ثقلین کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے آمین ۔۔۔