بشری زیدی کی موت کا واقعہ۔۔۔

بشریٰ زیدی :کراچی کی وہ نوجوان طالبہ جسکی موت ایم کیو ایم اور الطاف بھائی کی سیاسی حیات بن گئی : 15 اپریل 1985ء وہ دن تھا جب کراچی میں بشریٰ زیدی نامی طالبہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوئی اور اس کے بعد روشنیوں کا شہر ہمیشہ کے لیے بدل گیا۔سرسید گرلز کالج کراچی کی یہ طالبہ ریس لگاتی ہوئی منی بسوں کی زد میں آئی اور موقع پر دم توڑ گئی۔ اس کی بہن نجمہ زیدی اورایک تیسری طالبہ بھی اس حادثے میں شدید زخمی ہوئی تھیں۔جیسے ہی اس حادثے کی خبر سرسید کالج پہنچی، وہاں کی طالبات احتجاج کے لیے سڑک پر آگئیں، قریب ہی واقع عثمانیہ کالج کے طلبہ بھی احتجاج میں شامل ہو گئے اور پھردیکھتے ہی دیکھتے یہ احتجاج پورے کراچی میں پھیل گیا۔یہ وہ زمانہ تھاجب جنرل ضیاءالحق نے غیرجماعتی جمہوریت بحال کرکے چند ماہ قبل ہی مارشل لاءکے خاتمے کااعلان کیاتھا اور غوث علی شاہ سندھ کے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے تھے۔ہنگامہ آرائی شروع ہوئی توبہت سی بسوں کو نذرآتش کردیاگیا، جن میں وہ بس بھی شامل تھی جس کی زدمیں طالبات آئی تھیں ۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ بس ڈرائیورکو سزا دی جائے۔ کراچی میں چونکہ ٹرانسپورٹ پرپٹھانوں کاغلبہ تھااس لئے یہ ہنگامہ آرائی لسانی فسادات میں تبدیل ہوگئی۔پولیس نے طلبہ کو منتشرکرنے کے لیے آنسو گیس کے شیل فائر کردیئے اورکچھ پولیس والے شیلنگ کرتے ہوئے اس گرلز کالج میں بھی داخل ہوگئے جس کی طالبات بس کی زدمیں آئی تھیں ۔ لاٹھی چارج اور شیلنگ سے بے شمار طلباءزخمی ہو گئے اورپھر کراچی میں ایسی ہنگامہ آرائی شروع ہوئی کہ جوپھیلتی ہی چلی گئی۔ وزیراعلیٰ کوحالات پرقابوپانے کےلئے فوج طلب کرناپڑی اورمتاثرہ علاقوں میں کرفیونافذ کردیاگیا۔اگلے روز بشریٰ زیدی کی نماز جنازہ کے موقع پرفسادات میں شدت آگئی اورنماز جنازہ کے بعد پورا کراچی لسانی فسادات کی لپیٹ میں آگیا۔ بس ڈرائیور کی گرفتاری کے لئے شروع ہونے والے احتجاج کا نتیجہ پختون مہاجرفسادات صورت نکلا۔بشریٰ زیدی کی موت کے بعد ایک ہفتے تک کراچی آگ میں جلتارہا۔اس ایک ہفتے کے دوران کم وبیش 200افراد جاں بحق اوربے شمار زخمی ہوگئے ۔تمام تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے ۔شہرمیں نامعلوم افراد نے نفرتیں پھیلانے والےپمفلٹ تقسیم کئے کراچی کے لوگوں نے پہلی بار اس۔لحہ بردار نوجوانوں کو دیکھاجو نہ جانے کہاں سے آتے تھے اور اندھا دھند فائیر۔نگ کرکے فرارہوجاتے تھے ۔اس عرصے کے دوران ناظم آباد ،نارتھ ناظم آباد ،لیاقت آباداوراورنگی ٹاؤن سمیت کراچی کے بہت سے علاقے میدان جنگ بنے رہے ۔کئی مکاناتنذرآتش کردیئے گئے اور دکانیں جلاکرراکھ کردی گئیں۔1990ء کے بعد سے بشریٰ زیدی کے اہل خانہ کاکسی کوعلم نہیں کہ وہ کہاں ہیں، شاید انہوں نے کراچی یاپاکستان ہی چھوڑدیا۔ لیکن اس حادثے کے اثرات آج بھی کراچی میں موجودہیں۔بشریٰ زیدی کی موت کے بعدہنگامہ آرائی کاآغازطلبہ نے کیاتھا۔ان ہی دنوں کراچی میں آل پاکستان مہاجر اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اپنی سیاسی شناخت کے ساتھ مہاجر قومی موومنٹ کے روپ میں سامنے آئی تھی، بشریٰ زیدی کے واقعے کے بعد مہاجر قومی موومنٹ کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ ہوگیا۔اس وقت کے فوجی ڈکٹیٹرکے پاس یہ بہترین موقع تھاکہ وہ کراچی کی سیاست کارخ تبدیل کرنے کےلئے ایم کیو ایم کی سرپرستی کرے سو الطاف حسین ، فاروق ستار طارق عظیم جواس سے پہلے طالب علم رہنماؤں کی حیثیت سے جانے جاتے تھے ۔اس واقعے کے بعد ان کی شہرت بلندیوں پرپہنچ گئی ۔ اس ایک واقعے نے کراچی کی سیاست کو بدل کر رکھ دیا، مہاجر قومی موومنٹ کراچی کے لوگوں کی مقبول ترین جماعت بن گئی۔صرف کراچی ہی نہیں حیدر آباد اورسکھر تک ایم کیوایم نے اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑے اورکراچی میں امن قائم رکھنے کےلئے اقتدارمیں ایم کیوایم کوحصہ دیناہرسیاسی جماعت کے لئے لازمی ٹھہرا۔بعد کے دنوں میں الطاف حسین اوران کے ساتھیوں نے جوچاہا اورجیسے چاہا کراچی میں وہی ہوا ۔اس کے بعد کراچی کی وہ رونقیں کسی نہ نہ دیکھیں جو 15 اپریل 1985 سے پہلے تھیں جب کراچی کو روشنیوں کا شہر کہا جاتا تھا ۔ اور ایک حیران کن بات وہ ڈرائیور جس کی گاڑی تلے بشری زیدی روندی گئی تھی اور جس کی گرفتاری کے مطالبے پر پشتون مہاجر لسانی فسادات ہوئے وہ پشتون تھا ہی نہیں۔ وہ آزاد کشمیر کا رہائشی تھا۔ لیکن یہ کسی نے جاننے کی کوشش ہی نہیں کی۔

ڈسکلیمر:
یہ معلومات آن لائن ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں اور صرف اور صرف معلوماتی مقاصد کے لیے پیش کی جا رہی ہیں۔ اس پوسٹ کا مقصد کسی فرد، ادارے، نظریے یا واقعے کے بارے میں حتمی رائے قائم کرنا یا کسی مخصوص نقطۂ نظر کی تائید کرنا نہیں۔ قارئین و سامعین سے گزارش ہے کہ وہ اس مواد کو اپنی صوابدید اور فہم کے مطابق دیکھیں

Leave a Comment