
قسمت بھی بڑی ۔۔۔۔۔ چیز ہے جب ساتھ دے تو کنگ بناتی جب ساتھ نہ ہو انسان ۔۔۔۔۔۔۔۔ بن جاتا
خالی جگہ آپ خود پُر کر سکتے ہیں۔
بات ہورہی ہے شرد کپور کی جو اس وقت بھاری وقت سے گزر رہے۔ لیکن ان کی قسمت کہیں یا پھر بدقسمتی کہ ایک لوکل صحافی نے ان کی حالت زار کی ویڈیو بنا کر ایکس اور انسٹگرام پر لگا دی اور وہ وائرل ہوگئی جس کے بعد ایسے لگتا ہے کہ جیسے کسی نے سوئی ہوئی قوم کو جگا دیا اچانک شرد جو پہلے کسی عجیب سے کمرے میں پڑے تھے اچانک سب کے فیورٹ ہوگئے، انڈسٹری کے کاریگر بھی جاگ گئے اور باری باری پہنچنے لگ گئے۔ ان لوگوں کے بیچ ت۔ھوک لگانے والے بھی پہنچ گئے جنہوں نے چیک دے کر فوٹو تو کھینچوا لی مگر چیک میں تھا کچھ نہیں!
خیر البتہ سلمان خان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ واحد اداکار ہیں جو فنکاروں کی مدد کے لیے اعلانیہ آگے آتے ہیں شرد کپور بتاتے ہیں ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انہیں سلمان بھائی کا فون آیا اور انہوں نے کہا کہ آپ کو کسی بھی چیز کی ضرورت ہے کوئی بھی چیز چاہیے یہ میرا پرسنل نمبر ہے آپ نے بس کال کرنی ہے چیز پہنچ جائے گی۔
اس کے علاوہ سلمان خان نے انہیں کام دلانے کا بھی وعدہ کیا ہے۔ اس سے پہلے راجپال یادیو جب کیس میں اندر ہوئے تب سلمان خان نے ان کی مدد کی۔ راہول رائے کی سرجری کے پیسے بھی سلمان خان نے ہی اداکیے تھے۔