
اندھے عشق نے ایک اور ہنستا بسستا گھر اجاڑ کر رکھ دیا۔ بے وفا بیوی نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کا ق۔ت۔ل کر ڈالا اور اس گھناؤنے ج۔،ر۔م کو سڑک ح۔ا۔دثے کا روپ دینے کی ناکام کوشش کی۔
یہ المناک داستان گوجرانوالہ کی ہے، جہاں کومل شہزادی نامی خاتون کا ناطہ عمر نامی نوجوان سے بندھا تھا۔ وقت گزرنے کے ساتھ قدرت نے انہیں چار پھول جیسے بچوں کی نعمت سے بھی نوازا، مگر کومل کے دل میں اپنے کزن شہزاد کے لیے ناج۔ا۔ئز تعلقات کی آ۔گ سلگ رہی تھی۔
پھر ایک دن اچانک یہ خبر پھیلی کہ عمر ایک سڑک حا۔دثے کا شکار ہو کر جان سے ہاتھ دھوبیٹھا ہے۔ کومل نے خود مدعی بن کر ح۔ادثے کا مقدمہ درج کروایا اور عمر کی لا۔ش کو سپردِ خاک کر دیا گیا۔ مگر پولیس کی ابتدائی تفتیش جیسے جیسے آگے بڑھی، حادثے کی گتھیاں سلجھنے کی بجائے شکوک و شبہات کے مزید جال بننے لگی۔
بالآخر پردہ فاش ہوا کہ کومل شہزادی اور اس کے کزن شہزاد نے مل کر عمر کھوکھر کو ق۔ت۔ل کیا تھا اور اس بے دردی کو ایک ناگہانی حادثہ ثابت کرنے کی چال چلی تھی۔ عمر کھوکھر کے بھائی کے شبہے پر جب پولیس نے نئے زاویوں سے تانے بانے جوڑے تو سچائی طشت از بام ہو گئی، اور ملزم شہزاد نے بھی گناہ کا اعتراف کر لیا۔ پولیس نے ایک۔سیڈنٹ کے پرچے میں اقرارِ جرم کی ضمنی شامل کر کے اعلیٰ حکام کو رپورٹ بھیج دی۔
تاہم، عمر کھوکھر کے بھائی نے مقامی تفتیش پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سی پی او گوجرانوالہ کو درخواست دی ہے کہ اس سارے معاملے کی ازسرنو شفاف انکوائری کروائی جائے تاکہ مظلوم کے خون سے انصاف ہو سکے۔
ڈسکلیمر:
یہ معلومات آن لائن ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں اور صرف اور صرف معلوماتی مقاصد کے لیے پیش کی جا رہی ہیں۔ اس پوسٹ کا مقصد کسی فرد، ادارے، نظریے یا واقعے کے بارے میں حتمی رائے قائم کرنا یا کسی مخصوص نقطۂ نظر کی تائید کرنا نہیں۔ قارئین و سامعین سے گزارش ہے کہ وہ اس مواد کو اپنی صوابدید اور فہم کے مطابق دیکھیں