
دبئی میں روزگار کی تلاش میں جانے والےایک نوجوان کریم نواز اور اس کے بھائی ارسلان شاہین کی جانب سے خواتین کو محبت اور روشن مستقبل کے جال میں پھنسا کر مالی و جس۔مانی است۔حصال کرنے کی تہلکہ خیز داستان سامنے آئی ہے۔ ابتدائی طور پر دبئی میں بائیک رائیڈنگ کرنے والے کریم نواز نے جب دیکھا کہ اس کی محنت کی کمائی سے نہ تو اس کے اپنے اخراجات پورے ہو رہے ہیں اور نہ ہی آبائی علاقے میں مقیم گھر والوں کی ضروریات پوری ہو پا رہی ہیں، تو اس نے شارٹ کٹ اپناتے ہوئے خوشحال اور برسرِ روزگار خواتین کو اپنا ہدف بنانا شروع کر دیا۔ اس سلسلے میں اس کا پہلا نشانہ قمر النساء نامی ایک بنگالی خاتون بنی، جسے شادی کے سبز باغ دکھا کر اور جھوٹی محبت کا یقین دلا کر وہ چھ برس تک لوٹتا رہا اور بالآخر جلد واپسی کا جھوٹا وعدہ کر کے پاکستان فرار ہو گیا۔ تاہم اس سے قبل 2022 میں جب کریم نواز اسی بنگالی خاتون کے مالی تعاون سے “ارسلان شاہین فیسلیٹی مینجمنٹ” نامی ویزہ کمپنی چلا رہا تھا، تو اس نے پوجا نامی ایک شادی شدہ بھارتی لڑکی کو دبئی بلایا اور پہلے ہی دن سے اسے قمر النساء کے فراہم کردہ فلیٹ میں اپنے اور اپنے بھائی ارسلان شاہین کے ساتھ ٹھہرا لیا۔
چشم دید گواہوں کے مطابق دونوں بھائیوں نے پوجا کو شاندار مستقبل اور پرکشش آمدن کے خواب دکھا کر مکمل طور پر اپنے زیرِ اثر کر لیا، جہاں کریم نواز نے چند ہی روز میں اسے اپنے عشق کے جال میں جکڑ لیا۔ دونوں بھائیوں نے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت اس لڑکی کا استحصال جاری رکھا؛ رات کے وقت جب کریم نواز بائیک رائیڈنگ کے لیے نکلتا تو ارسلان شاہین فلیٹ پر پوجا کے ساتھ ہوتا، جبکہ دن کے اوقات میں ارسلان کام پر چلا جاتا اور کریم نواز فلیٹ پر موجود رہتا۔ کچھ ہی عرصے بعد کریم نواز نے پوجا کو ایک مساج سینٹر میں ملازمت دلوا دی اور اس کی کمائی پر بھی قابض ہو گیا، جبکہ پوجا خود بھی عیش و آرام کی زندگی کے لالچ میں اس قدر اندھی ہو چکی تھی کہ اس نے بھارت میں موجود اپنے شوہر سے طلاق تک لے لی۔ جب قمر النساء کو ان دونوں بھائیوں کے اس مکروہ دھندے کی بھنک پڑی تو اس نے شدید جھگڑے کے بعد انہیں اپنے فلیٹ سے نکال باہر کیا، جس کے بعد یہ تینوں دبئی کے ایک پسماندہ علاقے میں ایک چھوٹے سے پارٹیشن اپارٹمنٹ میں منتقل ہو گئے۔
تقریباً دو سال تک جاری رہنے والے اس بدترین اس۔تحصال کے دوران پوجا ح۔ام۔لہ بھی ہوئی اور مبی۔نہ طور پر اس کا اس۔قاطِ ح۔مل بھی کروایا گیا۔ اس شرمناک سلسلے کا ڈراپ سین 2024 میں رمضان المبارک کے کچھ ہفتوں بعد اس وقت ہوا جب دبئی کی سی آئی ڈی نے پوجا کو حراست میں لے کر کچھ روز بعد بھارت ڈیپورٹ کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق پوجا ان دنوں بھارتی ریاست گوا کے کلبوں میں کام کر رہی ہے اور دبئی میں ضبط ہونے والے اپنے پاسپورٹ کی واپسی کے لیے کوشاں ہے تاکہ وہ دوبارہ امارات جا سکے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ارسلان شاہین کو تو گزشتہ برس ہی ڈیپورٹ کر دیا گیا تھا لیکن کریم نواز تاحال دبئی میں مقیم رہ کر اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے، تاہم اس کے ہاتھوں لٹنے والی مختلف ممالک کی متاثرہ لڑکیاں اب متحد ہو کر دبئی سی آئی ڈی کو اس کے خلاف مشترکہ شکایت درج کروانے کی تیاری کر رہی ہیں، جس کے بعد ملک کی بدنامی کا باعث بننے والے اس شخص کا قانون کے شکنجے میں آنا یقینی دکھائی دیتا ہے۔
ڈسکلیمر:
یہ معلومات آن لائن ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں اور صرف اور صرف معلوماتی مقاصد کے لیے پیش کی جا رہی ہیں۔۔ ان معلومات کی آزادانہ تصدیق ممکن نہیں ہوپائی۔ اس پوسٹ کا مقصد کسی فرد، ادارے، نظریے یا واقعے کے بارے میں حتمی رائے قائم کرنا یا کسی مخصوص نقطۂ نظر کی تائید کرنا نہیں۔ قارئین و سامعین سے گزارش ہے کہ وہ اس مواد جیکو اپنی صوابدید اور فہم کے مطابق دیکھیں