
فلم “خدا اور محبت”___ایک نظر💥💥💥
🌟آج بات کرتے ہیں میری بےحد پسندیدہ فلم “خدا اور محبت” کی۔ سب سے پہلے تو میں Hi-Tech والوں کا شکریہ ادا کروں گی جنہوں نے اس فلم کے پرنٹ کو update کیا اور یہ واحد پاکستانی فلم ہے اُس دٙور کی، جس کا پرنٹ دیکھنے کے قابل ہے ورنہ تو کوئی پُرسانِ حال نہیں۔ چلیں خیر،،، اس فلم کی کہانی ایک نیک، ایماندار اور سچے ٹیکسی ڈرائیور جمیل (وحیدمراد) کے گِرد گھومتی ہے جس کی خوبیوں سے متاثر ہو کر ایک غیر مُلکی عیسائی لڑکی رِیٹا ( بابرا شریف ) اسے اپنا دل دے بیٹھتی ہے۔ رِیٹا اپنی بہن اور بہنوئی کے ساتھ رہتی ہے اور جمیل اپنی بیوہ ماں کے ساتھ، جو اللہ اور اسلام کی سچی پیروکار ہے اور قرآنی تعلیمات پر عمل پیرا ہے، اس نے اپنے بیٹے کی تربیت بھی ایسی ہی کی ہے۔ اس کے علاوہ فلم میں محمدعلی صاحب نے اسلامک سکالر کا کردار ادا کیا جو بہت پسند کیا گیا۔ بحرحال ہم بات وحیدمراد کی ہی کرینگے کیونکہ میرا سارا فوکس ان ہی پر ہوتا ہے۔
🌟یہ واحد فلم ہے جس میں مجھے بابرا شریف اچھی لگیں۔ سُنہرے لمبے گھنےِ بالوں والی جیسے ایک باربی ڈول💃۔ وحیدمراد ایک اٙنپڑھ ٹیکسی ڈرائیور اور سادہ لوح انسان کے کردار میں بےحد دلکش نظر آئے، قسمے، اتنے پیارے لگے کہ نظر کہیں اور گئی ہی نہیں۔ ٹوپی پہننے کا اسٹائل، ڈِھیلا ڈھالا کوٹ بہت جچا ان پر۔ خاص طور پر وہ سِینز جب رِیٹا اپنے گھر کا ایڈریس کھو دیتی ہے اور جمیل جسے وہ جِمی کہتی ہے، اسے کھانا کھلانے ایک ڈھابے پر لے جاتا ہے اور ٹوٹی پھوٹی انگریزی میں رِیٹا سے گفتگو کرتا ہے، بےحد مزیدار بات چیت ہوتی ہے۔ کھانے کا آرڈر دیا تو رِیٹا بولی، hurry up،، ڈھابے کا ملازم بولا، میڈم ہمارے ملک میں ابھی تک hurry up کی بوتل نہیں آئی، ہمارے ہاں تو صرف seven-up ملتی ہے۔ 😄😄 بہت مزا آیا، دل کھول کر ہنسی میں بہت دنوں بعد وحیدمراد کا یہ رُوپ بہت اچھا لگا، بےانتہا سادہ اور پُرخلوص، دیانتدار اور اصول پسند جو کسی کی غلط بات برداشت نہیں کرتا اور خواتین کی بہت عزت کرتا ہے۔ پھر جمی رِیٹا کو پرانے لاہور کی سیر کرواتا ہے، بادشاہی مسجد اور مینار پاکستان بھی نظر آئے فلم میں۔ وحیدمراد نے مزاحیہ سادگی سے بھرپور اور فلم کے آخر میں جذباتی اداکاری بھی کیا خوب کی، جب ماں سے بحث کرتے ہیں دُکھ بھرے تاثرات کے ساتھ مکالمے بولتے ہیں۔ کیا ہی کمال سیِنز ہیں۔ فلم میں بہت اچھا سبق دیا گیا کہ ہر حال میں صبر و شکر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہئے اور تعلیم سے زیادہ بہتر تربیت ضروری ہے، اگر انسان خودغرض ہو اور قول و فعل میں تضاد ہو تو تعلیم کس کام کی۔ بےلوث انسانیت کا درس دیا گیا اور وحیدمراد نے ایک سچے مسلمان کا کردار بہت ہی کمااااال ادا کیا۔
گانے🎺🎺اک لڑکی تم جیسی، خواب میں آتی رہی۔۔۔۔اس گیت میں وحید اور بابرا کی کیمسٹری بہت خوب رہی۔ اور میرا فیورٹ سونگ🎺🎺اک بات کہوں دلدارہ، تیرے عشق نے ہم کو مارا۔ واااااہ۔۔۔۔کتنی ہی بار دیکھو یہ گیت، دل نہیں بھرتا۔ کیا حسِین منظر نگاری ہے اس گیت کی، سرسبز و شاداب باغ، رنگ برنگی پھول اور وحیدمراد کے ڈانس کا ایک ایک سٹیپ گانے کی موسیقی اور دُھن کے مطابق۔ اس گیت میں رٙباب کی آواز دل لُبھاتی ہے۔ ایک دو مناظر میں وحیدمراد بھی رٙباب بجاتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ واااااہ۔۔۔۔شاندار۔۔۔۔لاجوااااب ۔۔۔۔بس میں سوچ رہی تھی کہ اس گیت میں وحیدمراد کو اگر کُھلی شلوار اور چھوٹی قمیص کی بجائے وہی ٹیکسی ڈرائیور یونیفارم پہنا کر پکچرائز کروا دیا جاتا تو زیادہ اچھا لگتا کیونکہ وہ یونیفارم بہت سُوٹ کیا ان پر۔ یہ میری ذاتی رائے ہے۔ کیا ہی خوبصورت گایا ہے یہ گیت اے نیر نے۔۔۔۔کماااال
🌟1996 میں ایک انڈین فلم تھی “راجہ ہندوستانی” جو ایک بلاک بسٹر فلم تھی۔ یقیناً سب احباب نے دیکھ رکھی ہو گی۔ اس فلم میں عامر خان (مسٹر پرفیکٹ) نے وحیدمراد کا ٹیکسی ڈرائیور کا کردار نقل کیا تھا۔ اگرچہ اس فلم کی کہانی کچھ مختلف تھی لیکن مرکزی خیال یہی تھا۔ سچا، ایماندار اور اصول پسند آدمی۔ عامرخان نے ٹوپی، لباس، ہئیر اسٹائل، لڑائی کا انداز، ٹوٹی پھوٹی مزاحیہ انگریزی بولنا، غرضیکہ وحیدمراد کا پورا کردار نقل کیا اور بیسٹ ایکٹر کا فلم فئیر ایوارڈ جیتا۔ لیکن افسوس!! کہ جس کو نقل کیا گیا اس کو تاحیات ایوارڈز سے محروم رکھا گیا۔😔
🌟خدا اور محبت، ایک ہِٹ فلم تھی اور مجھے تو بےحد پسند آئی سوائے لہری کے کردار کے جو اپنی توند اور بڑی عمر کے ساتھ انتہائی بےتاثر اور بھونڈی اداکاری کرتے رہے۔ یہ میری ذاتی رائے ہے۔ آپ اختلاف کا حق رکھتے ہیں۔ وحیدمراد ایک عظیم اور بےحد باصلاحیت، باہُنر اداکار تھے جن کی پاکستان میں ناقدری کی گئی۔ اگر وہ ہالی ووڈ یا بالی ووڈ میں ہوتے تو آج بہت اونچے مقام پر ہوتے۔۔۔۔۔کاش😔