چالبازٹک ٹاکرتتلیاں۔۔۔

سوشل میڈیا کی چمک دمک کے پیچھے بل.یک میلنگ اور جھوٹے م.قد.مات کا گھ.ناؤنا کھیل کھیلنے والی دو ٹک ٹاکر خواتین بالآخر قانون کی گرفت میں آ گئی ہیں۔

ہارون آباد میں تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ساجدہ بی بی عرف عروج اور ملائکہ عرف مسکان سی.الکوٹی نامی دو خواتین کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ان دونوں پر یہ سن.گین الزام عائد ہے کہ وہ منصوبہ بندی کے تحت شہریوں کو اپنے جال میں پھنساتیں، انہیں بلیک. م.یل کرتیں اور جب ان کے نا.جائز مطالبات پورے نہ ہوتے تو ز۔ی۔ا۔د۔ت۔ی کے جھوٹے مقدمات درج کروا دیتی تھیں۔

تحقیقات کے دوران یہ انکشاف بھی سامنے آیا ہے کہ کئی کی.سز میں مبی.نہ طور پر بھاری رقوم وصول کرنے کے بعد راضی نامہ کر لیا جاتا یا مقدمہ ختم کروا دیا جاتا تھا۔ مزید برآں، پولیس کے مطابق بعض مقدمات میں عدالت کے روبرو دفعہ 164 ضابطہ فوج.داری کے تحت بیان ریکارڈ کروا کر انہی نامزد اف.راد کو بے قصور بھی قرار دے دیا جاتا تھا، جس سے اس پورے نی.ٹ ورک کے طریقہ وا.ردات کی قلعی کھل گئی۔

تھانہ سٹی پولیس نے قانون کا غلط استعمال روکنے کے لیے اینٹ.ی ری.پ ایک.ٹ 2021 کے تحت دونوں خواتین کے خلاف علیحدہ علیحدہ م.قدمات درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا ہے، جبکہ واقعے کے مزید پہلوؤں پر تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔
ڈسکلیمر:
یہ معلومات آن لائن ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں اور صرف اور صرف معلوماتی مقاصد کے لیے پیش کی جا رہی ہیں۔ اس پوسٹ کا مقصد کسی فرد، ادارے، نظریے یا واقعے کے بارے میں حتمی رائے قائم کرنا یا کسی مخصوص نقطۂ نظر کی تائید کرنا نہیں۔ قارئین و سامعین سے گزارش ہے کہ وہ اس مواد کو اپنی صوابدید اور فہم کے مطابق دیکھیں

Leave a Comment