مشہور بالی ووڈ اداکار آجکل کس حال میں ہے۔۔۔

انسان کی کوئی اوقات نہیں، اس کی قسمت کسی وقت بھی پلٹا مار سکتی ہے۔ کبھی شہرت کبھی زوال کبھی خوشی کبھی غم۔۔۔

فلم جوش میں شاہ رخ خان کے مدمقابل لیڈ رول میں کردار نبھانے والا اداکار شرد کپور آج کس حالت میں آگیا۔ دیکھ کر عبرت آتی ہے

ہم بھی ہیں جوش میں،
باتیں کر ہوش میں
یوں نہ آنکھیں دکھا

یہ گانا بڑا مشہور ہوا تھا۔ اور تب اس فلم کے بڑے چرچے تھے۔ لیکن آج کل انسٹاگرام پر ایک ویڈیو وائرل ہے جہاں یہ اداکارہ ایک ٹوٹی پھوٹی سڑک پر بیٹھے ہیں۔ آنے جانے والوں سے التجا کر رہے ہیں کہ ان کی مدد کی جائے۔ یہ ویڈیو بنانے والا ایک انڈین صحافی تھا جس کی نطر ان پر پڑی۔ ویڈیو میں وہ صحافی لکھتے ہیں کہ ان کے گھر والوں میں سے کوئی ان کے ساتھ نہیں اس لیے دل لبھانے کے لیے انہوں نے پالتو جانور خاص کر کتے پال رکھے ہیں۔ جن کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے حکام کی نظر آن پڑی۔ پالتو جانور جب دیکھ بھال نہ ہو تو دوسرے کو تنگ کر سکتے ہیں جس کی کمپلین ہوجاتی ہے۔ اس لیے کسی نے یا تو کمپلین کی یا پھر اتھارٹی نے خود ایکشن لیا اور ان پالتو جانوروں کو تحویل میں لینے کی کارروائی کرنے کا آغاز کیا۔ یہ سن کر شرد کپور کے پاوں تلے زمین نکل گئی۔ اب ان کے پاس کوئی ایسا ذریعہ نہیں بچا جسے استعمال کر کے وہ اپنا وہ اثر و رسوخ دکھا سکیں جو وہ کبھی کسی دور میں دکھایا کرتے تھے۔ سڑک کنارے بیٹھ کر فریاد کرتے رہے۔ جب یہ ویڈیو وائرل ہوئی تو حکام نے ایکشن لے کر ان پالتو جانوروں کو تحویل میں نہ لینے کا اعلان کیا اور دیکھ بھال کے لیے مناسب انتظامات کا سدباب بھی کیا۔

اسی صحافی کی نئی ویڈیو میں شرد کپور آواز اٹھانے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں

Leave a Comment