میرے پاس تم ہو والے وائرل کلپ میں لڑکی اور لڑکے کا پتہ چل گیا۔۔۔

باہر دروازے پر چاہنے والا انتظار میں کھڑا ہے، جبکہ گھر کی چار دیواری کے اندر بیوی اپنے شوہر سے طلاق کا مطالبہ کر رہی ہے۔ اس انتہائی نازک اور جذباتی لمحے میں شوہر کے الفاظ کچھ یوں تھے کہ “ثنا، میں اللہ کو حاضر و ناظر جان کر تمہیں طلاق دیتا ہوں، تم جہاں بھی جاؤ خوش رہو، میں تمہارے خلاف کوئی قانونی کارروائی یا کیس نہیں کروں گا۔”

اتنا ہی نہیں، بلکہ شوہر خود اپنے موبائل فون سے بیوی کے چاہنے والے کا نمبر ملا کر دیتا ہے تاکہ وہ آ کر اسے باعزت طریقے سے گھر سے لے جائے۔ رخصت کرتے وقت وہ اس شخص سے انتہائی ظرف کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ بھی کہتا ہے کہ “یار، اگر اسے ساتھ لے کر جا رہے ہو تو ہمیشہ خوش رکھنا، اور وہ تمام خوشیاں دینا جو شاید میں اسے نہ دے سکا۔”

یہ کسی ٹی وی ڈرامے کا فرضی منظر یا لکھے ہوئے مکالمے نہیں، بلکہ جیتی جاگتی حقیقت ہے۔ ایک ایسے معاشرے میں جہاں محض طلاق مانگنے یا رشتہ ختم کرنے کی بات پر تشدد ہوتا ہے، جانیں لے لی جاتی ہیں یا پھر برسوں عدالتوں کے چکر لگوا کر ایک دوسرے کو ذلیل کیا جاتا ہے، وہاں اس نوجوان نے اپنی انا، غصے اور نفرت کو بالائے طاق رکھ کر ایک بالکل نیا اور مثبت پیغام دیا ہے۔

اس واقعے سے یہ گہرا سبق ملتا ہے کہ اگر کوئی شریکِ حیات آپ کے ساتھ خوش نہیں اور کسی دوسرے کے ساتھ زندگی گزارنے کی خواہش رکھتی ہے، تو اسے زبردستی قید رکھنے یا خلع کے لیے عدالتوں میں خوار کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ کیا یہ بہتر نہیں کہ اسے باعزت طریقے سے آزاد کر دیا جائے بجائے اس کے کہ وہ گھر سے بھاگ کر سب کی رسوائی کا باعث بنے؟

حقیقت یہ ہے کہ جو شخص نکاح جیسے مقدس بندھن میں رہتے ہوئے بھی کسی اور کی طرف مائل ہو چکا ہو، وہ ذہنی اور روحانی طور پر تو پہلے ہی الگ ہو چکا ہوتا ہے۔ ایسے رشتے کو انا یا نام نہاد غیرت کا مسئلہ بنا کر زبردستی گھر میں بٹھائے رکھنے سے صرف تلخیاں ہی بڑھتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اس حقیقی منظر نے مشہور ڈرامہ “میرے پاس تم ہو” کے اس یادگار سین کو حقیقی زندگی میں زندہ کر دکھایا ہے۔

یہ کہانی ہے سید علی رضا اور اس کی بیوی ثناء کی، جہاں ایک طرف بے لوث محبت، خلوص اور ظرف کی انتہا ہے، تو دوسری طرف سنگ دلانہ بے وفائی اور خود غرضی کا ایسا روپ ہے جو معاشرتی اقدار کی دھجیاں اکھیر دیتا ہے۔
​ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شوہر (علی رضا)، جو اپنی بیوی سے شدید محبت کرتا ہے، جس نے آج تک نہ اس پر کوئی ظلم کیا، نہ ہاتھ اٹھایا، اور نہ ہی اس کا کبھی برا سوچاوہ روتی ہوئی آنکھوں اور ٹوٹے ہوئے دل کے ساتھ اپنی خوشی سے اس عورت کو طلاق دے رہا ہے کیونکہ وہ کسی اور شخص (عادل حسین) کے ساتھ رہنا چاہتی ہے۔
​اس المناک منظر میں ہمارے معاشرے کے لیے کئی سوالیہ نشان اور تنقیدی پہلو پوشیدہ ہیں۔ شوہر کتنی بے بسی سے پوچھ رہا ہے کہ “کیا میں نے تمہارے ساتھ کچھ غلط کیا؟ کبھی مارا؟ تمہارا برا سوچا؟” اور بیوی کے پاس اس کا کوئی جواب نہیں سوائے اس اقرار کے کہ وہ کسی اور سے محبت کرتی ہے اور اب اس کے ساتھ جانا چاہتی ہے۔ علی رضا کا اپنی محبت کی خاطر بغیر کسی جھگڑے یا کیس کے اسے آزاد کرنا اور جاتے ہوئے یہ دعا دینا کہ “جہاں بھی جاؤ خوش رہو”محبت کی ایک ایسی قربانی ہے جو دل چیر دیتی ہے۔
ڈسکلیمر:
یہ معلومات آن لائن ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں اور صرف اور صرف معلوماتی مقاصد کے لیے پیش کی جا رہی ہیں۔۔ ان معلومات کی آزادانہ تصدیق ممکن نہیں ہوپائی۔ اس پوسٹ کا مقصد کسی فرد، ادارے، نظریے یا واقعے کے بارے میں حتمی رائے قائم کرنا یا کسی مخصوص نقطۂ نظر کی تائید کرنا نہیں۔ قارئین و سامعین سے گزارش ہے کہ وہ اس مواد کو اپنی صوابدید اور فہم کے مطابق دیکھیں

Leave a Comment