
سعید انور کے بیٹے کہ نکاح کی خوشی میں ڈی ایچ اے میں امیر مولویوں کا ایک اکٹھ ہوا تو ملکی اور غیر ملکی کھانوں کی موقع پر تیاری کا پورا انتظام موجود تھا جس میں کیٹرنگ Bombay Chowpatty والوں کی تھی اور دستیاب کھانوں کو دیسی اور ولایتی کھانوں کی ورائٹی میں تقسیم کیا گیا تھا جہاں جاپانی انداز بھی میسر تھا۔
سعید انور کے بیٹے خزیمہ انور نے حال ہی میں قران پاک حفظ کیا ہے، ان کی عمر 23 سال ہے اور یہ سید انور کی اکلوتی اولاد بھی ہیں، کیونکہ ان کی بڑی بیٹی بسمہ بچپن میں ہی وفات پا گئی تھی اور انہی کے صدمے کو لے کر سید انور کرکٹ اور میڈیا سے دور تبلیغی جماعت کی طرف مائل ہوئے تھے۔
اس دعوت کے دوران جب ایک شخص نے سعید انور سے کہا کہ کاش اپ ایک چھکا مار کر 200 رنز مکمل کر لیتے، تو سعید انور کا جواب تھا۔۔۔
” دعا کرنا میرا آخرت میں چھکا لگا جائے “
اس تحریر کا زیادہ تر مواد فوڈ بلاگر فہد چوہدری کی ویڈیو سے اٹھایا گیا ہے جو اس دعوت کا حصہ بھی تھے اور جس میں وہ خود ہی اسے امیر مولویوں کی پارٹی پکار رہے تھے۔ جبکہ جس تصویر میں سعید انور اور ان کے بیٹے نے گلے میں پھولوں کا حال ڈالا ہوا ہے وہ ان کے بیٹے کی حفظ مکمل کرنے کی تقریب کی تصویر ہے۔
جبکہ اس وڈیو کے کمنٹ سیکشن میں بہت سے لوگ اس قدر شاہانہ کھانے اور اہتمام پر سعید انور کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور سعید انور کو سادگی کا درس دے رہے ہیں، کیونکہ ان کے بقول پاکستان کے معاشی حالات ٹھیک نہیں ہیں اور بہت سے لوگ دو وقت کی روٹی کو بھی ترس رہے ہیں تو سعید انور کو یہ اہتمام نہیں کرنا چاہیے تھا۔
جبکہ ایک صارف کا کہنا تھا۔۔
مولویوں کے مزے ہیں بھائی، اِس جہاں میں بھی اور اٌس جہاں میں بھی۔۔۔۔۔۔۔
ڈسکلیمر:
یہ معلومات آن لائن ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں اور صرف اور صرف معلوماتی مقاصد کے لیے پیش کی جا رہی ہیں۔ اس پوسٹ کا مقصد کسی فرد، ادارے، نظریے یا واقعے کے بارے میں حتمی رائے قائم کرنا یا کسی مخصوص نقطۂ نظر کی تائید کرنا نہیں۔ قارئین و سامعین سے گزارش ہے کہ وہ اس مواد کو اپنی صوابدید اور فہم کے مطابق دیکھیں