شرد کپور کو چونا لگ گیا۔۔۔

وہی ہوا جس کا ڈر تھا کہ وائرل مومنٹ کو کیش کرنے کے لیے شرد کپور کے ساتھ دھوکہ ہو گیا۔ ایک مخیر حضرت نے امداد کرنے کے بہانے چو۔نا لگا دیا۔ ایک اور ویڈیو میں شرد کپور دہائی دیتے نظر آرہے ہیں کہ پہلے پہل تو وہ خود اس شخص سے پیسے یا امداد لینے سے کترا رہے تھے لیکن وہ فین ہونے کے ناطے پیچھے ہی پڑ گیا اور زبردستی چیک ہاتھوں میں پکڑا دیا۔ اس کے ساتھ ویڈیو بنانے والے بھی تھے جو اس کی ویڈیو بنا رہے تھے۔ بعد میں پتہ چلا کہ وہ چیک باونس ہے مطلب پیسہ تو دور ایک کوڑی بھی نہ ملی۔

شرد کپور نے عوام سے اپیل کی ہے کہ بیشک ان پر برے حالات ضرور چل رہے لیکن براہ کرم ان کی غربت کا ایسے مذاق نہ بنایا جائے۔ کیا حالات ہیں کہ ایک اور پیسہ چاہیے اور دوسرا اسی شخص کا فائدہ اٹھا رہا اور پیسہ بنا رہا۔

کبھی وہ وقت تھا کہ دو ادکار شرد کپور اور راہول رائے شاہ رخ خان اور سلمان خان کے ساتھ لیڈ رول میں فلموں میں کاسٹ ہوتے تھے۔ اور آج یہ وقت ہے کہ شرد کپور چلنے پھرنے سے قاصر اور ایک عجیب سے کمرہ نما گھر میں رہ رہا اور راہول رائے کو سال 2020 میں س۔ڑوک نے آن گھیرا اور وہ اس سے سنبھل نہ پائے۔ اس کے علاج کے لیے سرجری کے بھی پیسے نہ تھے۔
شرد کپور نے فلم جوش میں شاہ رخ کے ساتھ کام کیا تھا اور آج شاہ رخ خان کنگ آف بالی ووڈ ہے اور یہ بستر۔مر۔گ پر بیٹھا ہے دوسری جانب راہول رائے کو ایک فلم عاشقی نے راتوں رات سٹار بنا دیا تھا۔ لیکن اس کے بعد ان کی کئی فلمیں لگاتار فلاپ ہوئی۔ اور ان کا ستارہ ڈگمگا گیا حالات اتنے خراب ہوئے کہ شادیوں کے ایونٹس پر ناچ سے لے کر بگ باس شو میں بھی انٹری کرنا پڑی۔ سال 2020 میں جب ان پر بی۔ماری کی افتاد آن پڑی تو سرجری کے پیسے سلمان خان نے ادا کیے تھے، اور باقی ماندہ اخراجات بھی انڈسٹری کے کرتا دھرتاوں سے پورے کیے تھے۔
یہ حالات دیکھ کر لگتا ہے کہ دنیا کی سب سے ناقابل اعتبار چیز قسمت ہی ہے۔
کبھی تیرا در کبھی دربدر،
کبھی عرش پر کبھی فرش پر
حال تو یہی ہے کہ اتنا عروج کہ یہ بندے کو بندہ نہیں سمجھتے تھے اور زوا۔ل ایسا کہ پائی پائی کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لینا پڑ رہا ہے

Leave a Comment