ہمایوں قریشی کی صحت میں کرشماتی تبدیلیاں۔۔۔

ماشااللہ ، بے شک اللہ ہر چیز پر قادر ہے : ماضی کے مشہور فلمسٹار ہمایوں قریشی کی صحت میں کرشماتی تبدیلیاں ، دردانہ رحمٰن نے تازہ ترین احوال مداحوں کے ساتھ شیئر کر ڈالا ۔۔۔۔ 2 روز قبل ہمایوں قریشی نے ویڈیو کال پر دردانہ رحمٰن کو بڑے خوشگوار موڈ میں کہا ، دردانہ ، میرے گھر آجاؤ ۔۔۔۔ اس سے پہلے ایسا کبھی نہیں ہوا تھا ، دردانہ رحمٰن سب کام چھوڑ کر خوشگوار حیرت کے ساتھ جوہر ٹاؤں ہمایوں قریشی کے گھر پہنچ گئیں ،بیل دی تو دروازہ وہیل چیئر پر آکر ہمایوں قریشی نے خود کھولا ، ، سلام دعا ہوئی وہ دردانہ قریشی کو اپنے ساتھ پورچ میں لے گئے ، اور توتلی آواز میں اور اشاروں کے ساتھ خوشخبری سنائی کہ میں بڑی تیزی کے ساتھ ٹھیک ہورہا ہوں ، ثبوت کے طور پر ہمایوں قریشی نے لا الہ الا اللہ کا ورد جھوم جھوم کر سنایا ، پھر صاف اور واضح طور پر چند قرانی آیات سنائیں اور پھر ایک مشہور زمانہ گانے ” او دنیا کے رکھوالے سن درد بھرے میرے نالے ” بھی گا کر سنایا ، دردانہ رحمٰن نے جب یہ کہا کہ انشااللہ ہمایوں قریشی جلد مجھے ایک تفصیلی انٹرویو دیں گے تو ہمایوں قریشی نے خوش ہو کر زور سے بار بار آمین کہا ۔۔۔۔۔۔۔ یہاں دردانہ رحمٰن نے ایک شکوہ بھی کیا کہ ہمایوں قریشی کے اہل خانہ انکے مداحوں کو ان سے نہیں ملنے دیتے اور ایک طرح سے اس خوبصورت انسان کو گھر میں گویا قید کررکھا ہے یہی حال شفقت چیمہ کا ہے جب بھی ملاقات کے لیے کہا جائے تو آگے سے کورا جواب ملتا ہے کہ وہ بیمار ہیں بول نہیں سکتے وغیرہ ، دردانہ رحمٰن نے ان عظیم فنکاروں کے اہل خانہ سے درخواست کی کہ وہ ان ہیروز کو لوگوں سے دور نہ کریں کیونکہ ساری زندگی رونق میلے میں گزارنے والے اگر بالکل تنہا ہو جائیں تو یہ تنہائی انکی صحت پر بری طرح سے اثر انداز ہوتی ہے ، لیکن ماشااللہ ہمایوں قریشی کو دیکھ کر کہا جاسکتا ہے کہ انکے بیٹے اور دیگر افراد خانہ انکا بھرپور خیال رکھ رہے ہیں تبھی تو انکی صحت میں کرشماتی تبدیلی رونما ہو رہی ہے ، دعا ہے اللہ کریم ہمایوں قریشی کو مکمل اور بھرپور صحت عطا فرمائے اور وہ ایک بار پھر بالکل صحیح طور پر بولنے کے قابل ہوں ، اس میں تو شک نہیں کہ انکی زبان سے اب اللہ اللہ ، لا الہ الا اللہ اور ایاک نعبد و ایاک نستعین ہی نکلے گا ۔۔۔۔

Leave a Comment