
غیرت مند دوست اور حیا والا دشمن بھی قسمت والوں کو ملتا ہے ۔۔۔۔ !! گجرات کے ایک بزرگ نے مرحوم سیاستدان چوہدری غلام سرور بوچھ کا سچا واقعہ بیان کردیا ۔۔ چوہدری غلام سرور بوچھ علاقہ گجرات کے نامور زمیندار ، سیاستدان اور سماجی رہنما تھے وہ متعدد بار رکن اسمبلی بنے اور ضلع ناظم بھی رہے ، بزرگ کے بقول ۔ الیکشن کے دنوں میں چوہدری سرور بوچھ کا ایک بڑا خوبصورت معمول ہوتا تھا ، انکے حلقے میں انکے مخالفین کی بہنیں بیٹیاں بھی بیاہ کر آئی ہوئی تھی ، چوہدری صاحب ان گھروں میں ووٹ مانگنے جاتے تو گارڈز اور ساتھیوں کو دور کھڑا کردیتے خود پیدل چل کر ایسے ہر گھر میں جاتے ، اپنے دشمنوں کی بیٹیوں کو بھی سر پر پیار دیتے ، خود سے بڑی عمر کی خواتین کو احترام سے ملتے انکی دعائیں لیتے اور پھر جیب سے کچھ رقم نکال کر ان خواتین کے ہاتھ پر ضرور رکھتے کہ بیٹیوں بہنوں اور ماؤں کا احترام چوہدری صاحب کی فطرت میں شامل تھا ، بعد ازاں ووٹ کی درخواست کرتے ۔ یقین مانیں ایسے گھرانوں سے کبھی ایسا سننے کو نہ ملا کہ انہوں نے چوہدری صاحب کو ووٹ نہ دیا ہو ۔ وہ عورتیں بھی اتنی عزت والی تھیں کہ چوہدری صاحب کی لاج رکھتی تھیں ۔یہ خواتین جب اپنے میکے جاتیں اور چوہدری سرور کی باتیں گھر کے مردوں اور بزرگ خواتین کو سناتیں تو دشمن ہونے کے باوجود ان لوگوں کی آنکھیں نم ہو جاتی تھیں ۔۔ دعا ہے اللہ کریم چوہدری غلام سرور بوچھ کے درجات بلند فرمائے اور انہیں اپنے رحم وکرم سے نوازے آمین