بیٹا جب ماں کے خلاف کیس میں مدعی بنا۔۔۔

یہ وہ بدنصیب عورت ہے جسکا 21 سال کا سگا بیٹا ہی 302 کے کیس میں اسکے خلاف مدعی ہے اور اسے سزا دلوانے کی قسم کھا بیٹھا ہے ۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔شیخوپورہ کے علاقہ مانانوالہ میں پیش آئے لرزہ خیز واقعہ کی تفصیلات ،،، 40 سالہ ملزمہ کے 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں ہیں ، بڑا بیٹا 21 سال کا ہے جو اب ماں کے خلاف مدعی ہے ، شوہر محنت مزدوری کرتا تھا مگر بقول ملزمہ اسے لت پڑی ہوئی تھی غلط دوائیاں استعمال کرتا اور اسکے اثرات خاتون کو سہنا پڑتے ، شوہر کو غلط ٹھیک کی کچھ تمیز نہ تھی نہ خوف خدا کرتا ، خاتون نے اپنے والدین کو بھی بتایا مگر کوئی اسکی مدد نہ کر سکا ہر ایک نے اسے صبر سے کام لینے اور گھر بچانے کو کہا ، کچھ عرصہ قبل خاتون نے ایک 22 سالہ نوجوان سے تعلقات استوار کر لیے یہ لڑکا کہیں کاریگر تھا اور اچھا کماتا تھا ۔ چنانچہ خاتون اور نوجوان ایک دوسرے کے کام آنے لگے ، مگر خاتون پر شوہر کے مظالم کا سلسلہ کم ہونے کی بجائے بڑھتا گیا ، تنگ آکر خاتون نے شوہر سے طلاق مانگی مگر اس نے طلاق دینے سے بھی انکار کردیا کہ بچے رل جائیں گے ، جھگڑا چھوڑو میں تمہیں تنگ نہیں کرونگا ، خاتون خاموش ہو گئی مگر چند دن میں پھر وہی سلسلے ۔۔۔۔ ایک روز پھر خاتون نے اپنے آشنا نوجوان کو بلایا اور اسکی منت سماجت کی کہ اس مصیبت سے میری جان چھڑا دو ، دونوں نے ق۔تل کا پروگرام بنایا ، وقوعہ کی رات خاتون نے شوہر کو بڑی مقدار میں نیند کی گو۔لیاں کھانے میں ڈال کر دے دیں ، کھانا ختم ہوتے ہی شوہر اپنی چارپائی پر لیٹ گیا جسکے بعد خاتون اور اسکا آشنا مق۔تول کو موٹرسائیکل پر درمیان میں بٹھا کر قریبی نہر پر لے گئے اور اس میں دھکا دے دیا جسکے بعد یہ واپس گھر آگئے کسی کو کچھ پتہ نہ چلا بچے بھی سوئے ہوئے تھے ، اس رات ملزم آشنا بھی خاتون کے گھر ٹھہرا اور علی الصبح نکل گیا ، دوسرے روز دوپہر کو خاتون تھانے گئی اور اپنے شوہر کی گمشدگی کی درخواست دی ، پولیس نے شام کو چھان بین شروع کی اور گھر کا معائنہ کیا ، بیٹے سے بھی معلومات لیں ، بیٹے نے گھر کے افراد کے موبائل نمبر اور والد کے قریبی لوگوں کے نمبر دیے ، پولیس نے کال ریکارڈ چیک کیے تو خاتون کے ساتھ ایک نوجوان کے رابطوں کو اسکے بیٹے نے پہچاننے سے انکار کردیا ، جس پر خاتون سے پوچھ گچھ کی گئی تو خاتون نے تسلیم کیا کہ میرا جاننے والا ہے سبزی سودا لادیتا ہے اس کے علاوہ کوئی بات نہیں ، بظاہر پولیس مطمئن ہو گئی لیکن اس نوجوان کو ٹریس کرکے تھانے لایا گیا اور پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے خاتون کے ساتھ ملکر اسکے شوہر کو زندہ نہر میں پھینکنے کا اعتراف کر لیا ، ملزم کی نشاندہی پر پہلے لا۔ش برآمدگی کی کارروائی کی گئی اور جب لا۔ش مل گئی تو خاتون کو بھی گرفتار کر لیا گیا ۔۔۔ مذکورہ بالا اولین حصے کی کہانی خاتون نے خود بیان کی ، 21 سالہ بیٹا مدعی بنا اور باپ کے ق۔تل کیس میں ماں کو سزا دلوانے پر ڈٹ گیا ہے ۔۔۔

Leave a Comment