
سولہ برس قبل فیصل کا نکاح اپنے ایک قریبی رشتہ دار کی بیٹی سے ہوا تھا۔ ان کے ہاں 8 بچوں نے جنم لیا، تاہم ان میں سے چار چل بسے۔ شادی کے ابتدائی دس سال تو معمول کے مطابق گزرے، مگر اس کے بعد بیوی کا رویہ بدل گیا اور اس کے محلے کے ایک می.راثی سے مرا.سم قائم ہو گئے، جس کے ساتھ ایک دن وہ گھر چھوڑ کر چلی گئی۔ فیصل نے علاقے کے معززین کے ذریعے اسے واپس گھر بسایا، مگر چند ہی ہفتوں بعد وہ پھر اسی شخص کے ساتھ نکل گئی اور کچھ عرصہ بعد خود ہی لوٹ آئی۔ اس بار فیصل نے اسے سخ.ت تش.دد کا نش.انہ بنایا اور اس کے والدین و بھائیوں کو ساری صورتحال سے آگاہ کیا، جنہوں نے صاف کہہ دیا کہ ہم نے اسے تمہارے حوالے کر دیا ہے، اب جو چاہو کرو۔ روزگار کے لیے محنت مزدوری کرنے والا فیصل اب تک اولاد کی خاطر خاموشی اختیار کیے ہوئے تھا، مگر بڑھتی ہوئی بدنامی اور علاقے میں ہونے والی باتوں نے اسے جھنجھوڑ کر رکھ دیا تھا۔
اس کے باوجود اس نے صبر کا دامن تھامے رکھا اور بیوی کے آگے ہاتھ جوڑ کر التجا کی کہ وہ اسے اور بچوں کو بخش دے اور جہاں جانا چاہے چلی جائے۔ بالآخر علیحدگی ہو گئی اور وہ خاتون اپنے آش.نا کے ساتھ چلی گئی اور اس سے نکاح بھی کر لیا۔ نو مہینے وہاں رہنے کے بعد وہ دوبارہ فیصل کے پاس آئی، ندامت کا اظہار کیا اور بچوں کی خاطر ازسرنو نکاح کرنے کی منت کی، ساتھ ہی آئندہ کسی شکایت کا موقع نہ دینے کی یقین دہانی کرائی۔ فیصل نے اپنے کزن آصف کے مشورے پر سابقہ اہلیہ سے دوبارہ نکاح کر لیا۔ آصف نے بھی خاتون کو نرمی سے سمجھایا کہ گھر میں سکون سے رہے، می.راثی سے تعلق ختم کرے اور بچوں و شوہر کے ساتھ زندگی گزارے، مگر وہ اپنی روش سے باز نہ آئی۔
اسی دوران اس آشنا نے ان کے گھر کے نزدیک ہی رہائش اختیار کر لی، جہاں وہ رات کے وقت جایا کرتی تھی۔ آخرکار فیصل کا حوصلہ جواب دے گیا اور اس نے آصف کے ساتھ مل کر پہلے خاتون کو چائے میں ن۔ی.ن.د کی گ۔و.ل.ی.ا.ں دیں، اور جب وہ بے ہو.ش ہو گئی تو گ۔ل.ا د۔ب.ا کر اسے ق۔ت۔ل کر دیا، جس کے بعد ل۔ا.ش کو چند کلومیٹر پرے ایک نالے میں پھینک دیا گیا۔ واقعے کے فوراً بعد فیصل کی حالت بگڑ گئی اور اسے گوجرانوالہ کے اسپتال منتقل کرنا پڑا۔ کئی ہفتوں بعد نالے سے ل۔ا.ش ملنے پر مق.تولہ کے بھا.ئی نے تھانے میں در.خواست دی اور فیصل و آصف کو نام.زد کر کے مقد.مہ درج کرا دیا، جس پر دونوں کو حرا.ست میں لے لیا گیا۔ تھانے میں فیصل پھوٹ پھوٹ کر روتا رہا اور کہتا رہا کہ ایک بے لگام عورت نے اس کی زندگی تباہ کر دی، اب اس کے ساتھ جو مرضی کیا جائے، چاہے پ۔ھ.ا.ن.س.ی دے دی جائے، اسے کوئی پروا نہیں
۔
۔
ڈسکلیمر:
یہ معلومات آن لائن ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں اور صرف اور صرف معلوماتی مقاصد کے لیے پیش کی جا رہی ہیں۔۔ اس پوسٹ کا مقصد کسی فرد، ادارے، نظریے یا واقعے کے بارے میں حتمی رائے قائم کرنا یا کسی مخصوص نقطۂ نظر کی تائید کرنا نہیں۔ قارئین و سامعین سے گزارش ہے کہ وہ اس مواد کو اپنی صوابدید اور فہم کے مطابق دیکھیں