
7.6 کلومیٹر طویل مال گاڑی: جنوبی افریقا نے 696 بوگیوں کے ساتھ دنیا کی طویل ترین ٹرین کا ریکارڈ توڑ ڈالا! 🚂🌍
جنوبی افریقا نے ریلوے کی تاریخ میں ایک نیا اور شاندار باب رقم کرتے ہوئے 7.6 کلومیٹر طویل مال گاڑی چلا کر دنیا کی طویل ترین ٹرین کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر لیا ہے۔ سرکاری ریل آپریٹر ‘ٹرانس نیٹ فریٹ ریل’ کے مطابق، اس طویل ترین ٹرین میں مجموعی طور پر 696 خالی بوگیوں کے ساتھ ساتھ متعدد طاقتور انجن اور عملے کی مخصوص بوگیاں بھی شامل تھیں۔ اس طویل ترین ٹرین کو لوہے کی ترسیل کے لیے مخصوص کیے گئے ریلوے ٹریک پر کامیابی کے ساتھ دوڑایا گیا۔
اتنی طویل مال گاڑی کو کنٹرول کرنا اور متوازن رکھنا ایک انتہائی کٹھن تکنیکی اور آپریشنل چیلنج تھا، جس میں جدید ترین بریک اور پاور سسٹمز نے کلیدی کردار ادا کیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل دنیا کی طویل ترین مال گاڑی چلانے کا اعزاز آسٹریلیا کے پاس تھا جہاں 2001ء میں 682 بوگیوں پر مشتمل ٹرین چلائی گئی تھی، مگر اب جنوبی افریقا نے 696 بوگیوں والی ٹرین کے ذریعے آسٹریلیا کا یہ ریکارڈ توڑ کر اپنے نام کر لیا ہے۔