چکوری بیگم کی کتھا۔۔۔

معروف فلمی اداکارہ چکوری بیگم کی آج برسی ہے، یہ قبر چکوری کی آخری آرامگاہ ہے
۔ ان کا اصل نام خاور سلطانہ تھا۔ وہ معروف اداکار و ہدایت کار کفایت حسین عرف کیفی کی زوجہ رہیں۔

چکوری بیگم نے سندھی، اردو اور پنجابی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، تاہم 1979ء کی شہرۂ آفاق پنجابی فلم مولاجٹ میں اپنے یادگار کردار دارو نٹنی کی بدولت بے حد مقبول ہوئیں۔

انہوں نے اپنی منفرد اداکاری سے پاکستانی فلمی صنعت میں نمایاں مقام حاصل کیا۔ چکوری بیگم نومبر 2010ء میں لاہور میں انتقال کر گئیں۔ ان کی فنی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
مشہور زمانہ فلم مولا جٹ کی اداکارہ چکوری المعروف دارو نتنی کا ایک ان سنا واقعہ : چکوری کے منہ بولے بیٹے مکی شاہ بتاتے ہیں ۔۔۔ چکوری ماں جی کا ایک بار فرانس میں بھارتی اداکار دھرمیندر سے آمنا سامنا ہوا تو فرط عقیدت سے دھرمندر نے انکا ماتھا چوم لیا ، اور انکے ہاتھوں کو بوسہ دیا ، ساتھ ہی انہوں نے کہا آپ یہ مت سمجھیے گا کہ میں ایک خاتون ہونے کی وجہ سے آپ کا ہاتھ چوم رہا ہوں ،دراصل میں مولا جٹ والی دارو نتنی کی اداکاری کے سحر میں اتنا مبتلا ہوں کہ عقیدت کا اظہار کیے بغیر نہیں رہ سکا ۔۔۔۔ مکی شاہ بتاتے ہیںچکوری ماں جی اکثر مجھے کہتیں کہ اگرچہ میں نے تمہیں پیدا نہیں کیا مگر میں تمہیں اپنے دونوں بیٹوں کے برابر پیار کرتی ہوں ۔۔۔۔ دعا ہے اللہ کریم چکوری بیگم کے درجات بلند فرمائے۔۔

Leave a Comment