
“ڈرائیور چھلانگ لگا گیا، مسافر نے سیٹ سنبھالی”
خوشاب کے پل چوک کے قریب بڑا حادثہ ٹل گیا! ⚠️🤲
خوشاب کے علاقے “پیل چوک” کے قریب اس وقت ایک ہولناک حادثہ ٹل گیا جب 30 مسافروں سے بھری ایک بس کی اترائی پر اچانک بریک فیل ہو گئی۔ صورتحال اتنی خوفناک تھی کہ ڈرائیور گاڑی کو بے قابو دیکھ کر چلتی بس سے چھلانگ لگا کر فرار ہو گیا، جس سے بس میں سوار تمام پچاس مسافروں کی زندگیاں موت کے منہ میں چلی گئی تھیں،
ایسے نازک اور خوفناک لمحے میں بس میں موجود ایک مسافر نے، جو مزدا چلانا جانتا تھا، کمالِ بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری طور پر ڈرائیور کی خالی سیٹ سنبھالی۔ اس نے پہاڑی کے ساتھ گاڑی کو رگڑ دے کر انتہائی مہارت سے بس کو روک لیا اور یوں 30 مسافروں کی قیمتی جانیں بچا لیں۔ اس باحوصلہ اور نڈر مسافر کا یہ اقدام انسانیت کی ایک روشن مثال ہے۔