
مدینہ میں وہ گھر جہاں امام حسین کے بیٹے رہتے تھے! لوگ کہتے ہیں یہ اب بھی موجود ہے، کبھی اس میں اسکول بھی چلا! اس کے سامنے کون سا مشہور باغ ہے؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے!
یہ جو آپ گھر دیکھ رہے ہیں، مدینہ کے لوگ اسے بہت خاص مانتے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ گھر حضرت امام حسین کے بیٹے حضرت زین العابدین سے منسوب ہے۔ مدینہ آنے والے زائرین جب یہاں آتے ہیں تو اس جگہ کو عقیدت سے دیکھتے ہیں۔
یہ گھر آج بالکل اسی پرانی حالت میں تو نہیں ہے۔ وقت کے ساتھ اس میں بہت سی تبدیلیاں آئیں۔ یہاں کے مقامی لوگ بتاتے ہیں کہ بیچ میں یہ جگہ ایک وقت میں ترکش اسکول کے طور پر بھی استعمال ہوتی رہی ہے۔ یعنی یہ جگہ صدیوں سے آباد رہی، کبھی رہائش، کبھی تعلیم کے لیے۔
پہلے یہاں اندر جانے کی اجازت ہوا کرتی تھی۔ لوگ اندر جا کر اسے قریب سے دیکھ سکتے تھے۔ لیکن اب اس کو مکمل طور پر کارڈن آف کر دیا گیا ہے۔ اب آپ اسے صرف باہر سے ہی دیکھ سکتے ہیں، اندر جانا ممکن نہیں۔
اور اس گھر کی سب سے خاص بات اس کی لوکیشن ہے۔ بالکل اس کے سامنے، اپوزٹ سائیڈ پر، حضرت سلمان فارسی کا مشہور باغ آتا ہے۔ یعنی ایک طرف اہل بیت سے منسوب گھر، اور دوسری طرف صحابی رسول حضرت سلمان فارسی کا باغ۔ یہ منظر ہی دل کو چھو لینے والا ہے۔
تو جب بھی آپ مدینہ منورہ آئیں، تو اس جگہ کو ضرور وزٹ کریں۔ یہاں کھڑے ہو کر آپ کو تاریخ، عقیدت اور مدینہ کی پرانی یادوں کا احساس ہوگا۔
آپ نے مدینہ میں یہ جگہ دیکھی ہے؟ کمنٹ میں ضرور بتائیں۔