کانسٹیبل سے ایس ایس پی کے عہدے پر ترقی پانیوالے مہر محمد ریاض کی کہانی۔۔۔

لگن محنت اور جذبہ بڑی طاقت : کانسٹیبل سے ایس پی کے عہدے تک پہنچنے والے مہر محمد ریاض کی کہانی جو آپ کو کوئی سبق ضرور دے جائے گی ۔۔۔۔۔حاجی مہر محمد ریاض کا تعلق ضلع خوشاب کے ایک متوسط گھرانے سے ہے ۔ ان کے والد بھی پولیس ملازم تھے ۔ مہر محمد ریاض نے میٹرک کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد خود بھی پنجاب پولیس کے محکمہ میں کانسٹیبل کی حیثیت سے ملازمت اختیار کر لی۔پنجاب پولیس کی ملازمت میں اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے انہوں نے اعلیٰ تعلیم کی طرف سفر جاری رکھا ۔ایف اے بی اے اور ایم اے کی تعلیم مکمل کی۔انہوں نے 1998 میں پنجاب پبلک سروس کمیشن کےامتحان میں کامیابی حاصل کی اور انسپکٹر پولیس منتخب ہو گئے ۔۔اس کے بعد بھی ان کی محنت کا سلسلہ جاری رہا۔ تجربہ بڑھتا گیا، ذمہ داریاں تبدیل ہوتی رہیں اور وہ اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں آگے بڑھتے رہے ضلع سرگودھا بھکر اور خوشاب کی مختلف تھانوں میں بطور ایس ایچ او اپنے فرائض منصبی سر انجام دئیے۔ محکمانہ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بدولت اپ کو یو این او کے امن مشن کے لیے تین مرتبہ منتخب کیا گیاجو ایک اعزاز سے کم نہیں آپ نے مختلف اوقات میں چار سال سے زائد عرصہ یو این او کے امن مشن پر بوسنیا اور سوڈان میں بھی گزارا اور دنیا میں پاکستان اور پنجاب پولیس کا نام روشن کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔اس کے ساتھ ساتھ مختلف محکمانہ کورسز کرتے اور ترقی پاتے رہے۔ 2014 میں ڈی ایس پی کے عہدے پر پہنچ گئے ۔ بطور ڈی ایس پی میانوالی سرگودہا اور خوشاب میں خدمات سر انجام دیتے رہے ۔ بالآخر 2023 میں مہر محمد ریاض نے ایس پی کا رینک بھی پا لیا ۔ حاجی مہر محمد ریاض ایس پی انویسٹیگیشن گجرات تعینات ہوئے اور بعد ازاں قائم مقام ڈی پی او گجرات رہنے کا اعزاز بھی حاصل ہوا۔خوشاب کی دھرتی کے لیے یہ بھی ایک قابلِ فخر بات ہے کہ اس علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے پنجاب پولیس کے ابتدائی عہدے سے سفر شروع کیا اور ترقی کرتے ہوئے ایس پی کے منصب تک رسائی حاصل کی۔ اور اپنے شہر ضلع اور ملک کا نام روشن کیا ۔ ان دنوں مہر محمد ریاض وفاق میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں ، دعا ہے اللہ کریم اس رول ماڈل انسان کو صحت والی زندگی عطا کرے آمین ثم آمین

Leave a Comment