گجرات کی ایک خوبصورت ڈائن کی سچی کہانی جو اپنا گھر کھا گئی۔۔۔

گجرات کی ایک خوبصورت ڈائن کی سچی کہانی جو اپنا گھر کھا گئی تھی ۔۔۔۔۔ 5 سال قبل گجرات کے علاقہ کڑیانوالہ میں ایک شخص اپنے گھر میں ق۔ت۔ل ہوا تھا ، جسکی قا۔تلہ بعد ازاں اسکی اپنی بیوی نکلی تھی ۔ جاذبہ سحر کی شادی کو 12 سال گزر چکے تھے جب اس نے نیند والی گو۔لیاں دے کر اپنے شوہر کو بے ہوش کیا اور پھر خود ہاتھوں سے کلہاڑے کے وار کرکے اسکا ق۔ت۔ل کیا ، لا۔ش کی وہ حالت کر ڈالی کہ بعد میں پولیس افسران بھی دیکھ کر کانوں کو ہاتھ لگانے لگے ۔۔۔۔۔بعد میں پولیس نے کال ریکارڈز کی مدد سے ملزمہ اور اسکے ساتھی کو گرفتار کیا تھا ، پولیس حراست کے دوران ملزمہ نے جو کہانی بیان کی وہ کچھ یوں تھی ۔۔۔۔ جاذبہ مق۔تول شوہر کے ساتھ شادی پر پہلے دن سے آمادہ نہ تھی مگر اسکی ماں نے شادی کردی ۔ شادی کے بعد پہلے ماہ سے شوہر سے طلاق کا مطالبہ کرنے لگی مگر شوہر اور ماں اسے سمجھا بجھا لیتے ۔ کسی کو معلوم نہ تھا کہ وہ ایسے شخص کی محبت میں گرفتار ہے جو سالوں سے دبئی میں تھا اسکا جاذبہ کے ساتھ کوئی رابطہ بھی نہ تھا ۔ لیکن جاذبہ اس سے اپنے طور پر محبت کرتی تھی ، شادی کے بعد جاذبہ نے اپنے دبئی والے محبوب کے ایک دوست سے مراسم بنا لیے ۔ 12 سالہ شادی شدہ زندگی میں 11 سال سے علی نامی مقامی شخص جاذبہ کے ساتھ تعلقات میں تھا جاذبہ کو لگتا تھا کہ علی کبھی نہ کبھی دبئی والے محبوب سے اسکی بات کروا دے گا یا نمبر دے گا ۔ چنانچہ ایک فون نمبر کی خاطر جاذبہ نے کسی نہ کسی طرح اس شخص کو اپنے جال میں پھنسایا وہ اسے پیسے بھی دیتی اور مسکرا کر بات کرتی تھی ۔ اس عام سے شکل و صورت والے شخص نے سمجھا کہ جاذبہ اس پر فدا ہے چنانچہ وہ بھی ٹائم پاس کرنے لگا حالانکہ جاذبہ کے بقول وہ کردار کی بالکل سچی اور صاف ہے اس شخص کے ساتھ کوئی غلط مراسم نہیں رکھے بس اپنے محبوب کے نمبر کے لالچ میں اس سے بات کرتی تھی ۔سوالات کے جواب دیتے ہوئے جاذبہ نے ڈھٹائی کے ساتھ کہا تھا کہ میں اسکی دیوانی ہوں اور رہونگی دیوانگی کوئی بری بات نہیں نہ سچا عشق گناہ ہے ، مجھے اس ق۔ت۔ل پر شرمندگی نہیں فخر ہے مجھے سزا۔ئے موت بھی ہو جائے تو خوشی خوشی مر جاؤنگی کہ محبت کے جرم میں مری ۔ پولیس تفتیش میں اگرچہ بعد میں یہ بات سامنے آئی کہ ملزمہ جاذبہ نے دبئی میں ایک دوست بنانے کے لیے علی کو استعمال کیا ۔ ،ملزم علی نے اعتراف کیا تھا کہ جاذبہ نے مجھے تعلقات کا لالچ دیا تھا اور اتنی خوبصورت عورت کو ملتے رہنے کے لیے میں اسکا کہنا مانتا رہا ۔ ق۔ت۔ل میں میرا صرف اتنا کردار ہے کہ وقوعہ کے وقت اس نے مجھے بلایا تھا جب میں وہاں گیا تو اسکا شوہر بے ہوش تھا جاذبہ نے کہا اسے ق۔ت۔ل کرو میں نے انکار کیا تو اس نے کہا اس کا ق۔ت۔ل گناہ نہیں ہے ، پھر ہم کھلے ڈلے بغیر پابندی کے ملیں گے ۔ میں اسکی باتوں میں آگیا لیکن شوہر پر وار اس نے خود کیے ۔۔۔۔۔ پولیس نے بعد میں ملزمہ اور ساتھی ملزم دونوں کو چالان کرکے جیل بھجوا دیا تھا ۔۔ اس کیس کی تفصیلات سے واقف گجرات کے مقامی لوگ کمنٹس بتائیں اس کیس میں ملزمان کو سزا ہو گئی یا ابھی کیس چل رہا ہے ؟

ڈسکلیمر:
یہ معلومات آن لائن ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں اور صرف اور صرف معلوماتی مقاصد کے لیے پیش کی جا رہی ہیں۔ اس پوسٹ کا مقصد کسی فرد، ادارے، نظریے یا واقعے کے بارے میں حتمی رائے قائم کرنا یا کسی مخصوص نقطۂ نظر کی تائید کرنا نہیں۔ قارئین و سامعین سے گزارش ہے کہ وہ اس مواد کو اپنی صوابدید اور فہم کے مطابق دیکھیں

Leave a Comment