
برطانوی پارلیمنٹ میں ڈاکٹر عبد القدیر خان کی بیٹی کو اعزاز سے نوازا دیا گیا
برطانوی پارلیمنٹ میں ڈاکٹر عبد القدیر خان کی بیٹی ڈاکٹر دینا خان کو اعزاز سے نوازا دیا گیا🇵🇰❤️۔-محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی صاحبزادی، قومی تاریخ کے ایک عظیم نام کی یادگار
ڈاکٹر عبدالقدیر خان، جنہیں پاکستان بھر میں محسنِ پاکستان اور ممتاز ایٹمی سائنس دان کے طور پر یاد کیا جاتا ہے، پاکستان کے جوہری پروگرام کی تاریخ میں ایک نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ ان کی علمی خدمات اور سائنسی جدوجہد پاکستان کی تاریخ کا اہم باب ہیں۔
ڈاکٹر عبدالقدیر خان یکم اپریل 1936ء کو بھوپال، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے یورپ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی اور دھات کاری کے شعبے میں مہارت حاصل کرنے کے بعد 1970ء کی دہائی میں پاکستان واپس آئے۔ پاکستان کے یورینیم افزودگی پروگرام کی ترقی میں ان کا اہم کردار رہا۔
ان کی خدمات کے باعث انہیں پاکستان میں قومی فخر کی علامت کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔ ان کی زندگی کا ایک اہم پہلو ان کا خاندانی کردار بھی تھا۔ ان کی صاحبزادی اور اہلِ خانہ ان کی ذاتی زندگی اور یادوں سے وابستہ ہیں۔
ڈاکٹر عبدالقدیر خان 10 اکتوبر 2021ء کو اسلام آباد میں 85 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کی وفات کے بعد بھی ان کی سائنسی خدمات اور قومی تاریخ میں کردار پر گفتگو جاری ہے۔
ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا نام پاکستان کی سائنسی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور درجات بلند کرے۔ آمین۔
جنوری 22, 2026
لندن : برطانوی پارلیمنٹ میں ڈاکٹر عبدالقدیر کی خدمات پر اُنہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی بیٹی ڈاکٹر دینا خان کو اعزاز سے نوازا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان کے نامور سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات کو بین الاقوامی سطح پر سراہا گیا۔
تقریب میں ڈاکٹر عبدالقدیر کی بیٹی، ڈاکٹر دینا خان کو اعزاز سے نوازا گیا اور والد کی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
ڈاکٹر دینا خان نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ برطانوی پارلیمان میں والد کی خدمات کو سراہا جانا باعث فخر ہے۔
انہوں نے پاکستان کی مسلح افواج کی بھارت کے خلاف مضبوط کارروائیوں اور بھرپور قوت کے مظاہرے کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور کہا “ہماری افواج نے بھارت سمیت دنیا کو یہ پیغام دیا کہ ہمیں ہلکا کوئی نہ لے۔”
تقریب میں برطانوی پارلیمنٹ کے اراکین افضل خان، یاسمین قریشی، محمد یاسین، لارڈ واجد کے ساتھ کمیونٹی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔
ڈاکٹر دینا خان نے کہا کہ بھارت کے خلاف پاکستان کی مسلح افواج کا کردار واقعی لائق تحسین ہے۔