مسجد میں جاکر قسمیں کھا کر ساری کمائی کھا گیا، پاکستان جاکر نمبر بلاک کردیا۔۔۔

ظاہری خوبصورتی کے پیچھے چھپی فریب کی داستان: دبئی میں مقیم ایک محنت کش انڈین خاتون کی خون پسینے کی کمائی ہڑپ کر کے غائب ہونے والے دو پاکستانی سگے بھائیوں کی تلخ کہانی۔ ایک محنت کش عورت جب اللہ کو حاضر ناطر جان کر بپتا سنائے تو اس کی بات پر یقین نہ کرنا ممکن نہیں رہتا۔

داجل کے رہائشی کریم نواز اور اس کے بھائی ارسلان شاہین کی مبینہ بدسلوکیوں کا پردہ چاک کرتے ہوئے متاثرہ مسلم انڈین خاتون قمر النساء کا کہنا ہے کہ یہ پورا خاندان ہی مفاد پرست نکلا۔ کرونا وبا کے دنوں میں ان کی ملاقات بائیک رائیڈر کریم نواز سے ہوئی۔ قمر النساء جو کہ سالہا سال سے دبئی میں بطور شیف کام کر رہی ہیں، اپنی دونوں بیٹیوں کے فرض سے سبکدوش ہو کر ایک سچے اور باوفا شریکِ حیات کی تلاش میں تھیں۔ کریم نواز نے ان کا اعتماد جیتنے کے لیے ایک مسجد کے سامنے قسم کھائی کہ وہ عمر بھر ساتھ نبھائے گا۔

اس کے وعدے پر اعتبار کرتے ہوئے قمر النساء نے اسے مالی طور پر سہارا دیا تاکہ وہ بائیک رائیڈنگ چھوڑ کر کوئی بہتر کام کر سکے۔ انہوں نے اپنے پیسے لگا کر اسے ویزا کمپنی کھول کر دی اور اس کے کھانے، رہائش و دیگر تمام اخراجات کی ذمہ داری اٹھا لی۔ کچھ عرصے بعد کریم نواز کی فرمائش پر قمر النساء نے اپنے تعلقات کا استعمال کرتے ہوئے اس کے بھائی ارسلان کو بھی دبئی بلایا اور اس کے بھی تمام اخراجات خود اٹھاتی رہیں۔ جب بھی شادی کی بات ہوتی، کریم نواز یہ کہہ کر وقت ٹالتا رہا کہ وہ جلد حالات بہتر ہوتے ہی رشتہ ازدواج سے منسلک ہو جائے گا۔

2019 سے 2025 کے عرصے میں خاتون نے ان دونوں بھائیوں پر لاکھوں درہم نچھاور کر دیے، یہاں تک کہ کریم نواز کی والدہ اور بہنوں کی فرمائش پر پاکستان میں ان کا کچا گھر بنوانے کے لیے بھی رقم فراہم کی۔ آخری بار پاکستان جاتے وقت بھی وہ خاتون سے 18 ہزار درہم نقد لے کر گیا اور پھر اچانک غائب ہو گیا۔ بعد میں دوستوں کے ذریعے قمر النساء کو معلوم ہوا کہ اس نے پاکستان میں شادی کر لی ہے۔

اس دھوکے پر جب خاتون نے سوشل میڈیا کا سہارا لیا تو تنقید کا سامنا کرنا پڑا، لیکن حقیقت سامنے آنے کے بعد کریم نواز دوبارہ دبئی آیا اور معافی مانگنے لگا۔ تاہم وہ اب بھی بغیر شادی کے تعلق رکھنا چاہتا تھا، جبکہ قمر النساء اس کی دوسری بیوی بننے پر بھی تیار تھیں کیونکہ وہ سچی محبت کر چکی تھیں۔ جب خاتون نے مزید مالی مدد دینے سے انکار کیا اور سچی محبت ثابت کرنے کا کہا، تو وہ ایک بار پھر غائب ہو گیا۔

قمر النساء کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے کروڑوں روپے کے مالی نقصان کا کوئی ملال نہیں کیونکہ اللہ نے انہیں محنت کا پھل دیا ہے اور وہ آج بھی کما رہی ہیں، مگر دل پر لگے اس فریب کے زخم کا کوئی مداوا نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کریم نواز نے ان کے زندگی کے قیمتی سال تباہ کر دیے اور محبت کے نام پر ایسا دھوکہ دیا کہ سب کچھ ہوتے ہوئے بھی وہ اندر سے خالی محسوس کرتی ہیں، اور وہ اس دھوکے باز کو کبھی معاف نہیں کریں گی۔

ڈسکلیمر:
یہ معلومات آن لائن ذرائع خاص کانٹنٹ کیرٹر خالق عزیز کی وال سے حاصل کی گئی ہیں اور صرف اور صرف معلوماتی مقاصد کے لیے پیش کی جا رہی ہیں۔اس کی آزادانہ تصدیق ممکن نہیں ہوپائی۔ اس پوسٹ کا مقصد کسی فرد، ادارے، نظریے یا واقعے کے بارے میں حتمی رائے قائم کرنا یا کسی مخصوص نقطۂ نظر کی تائید کرنا نہیں۔ قارئین و سامعین سے گزارش ہے کہ وہ اس مواد کو اپنی صوابدید اور فہم کے مطابق دیکھیں

Leave a Comment