شاہدرہ کی ایک لڑکی کا سہاگ اورگوداجڑنےکی کہانی۔۔۔

شاہدرہ کی ایک لڑکی کا سہاگ اور گوداجڑنے کی انوکھی کہانی ، خود اسکی زبانی ۔۔۔ اریبہ کے بقول ۔۔۔ مجھ سے میری سگی پھوپھی کے بیٹے نے ضد کرکے شادی کی ، سلیمان کہتا تھا شادی کرونگا تو صرف اریبہ سے ورنہ کسی سے بھی نہیں ۔۔۔۔ میرے والد شادی کے لیے ایک سال مانگتے تھے کہ میرا سامان بنا کر عزت سے رخصت کریں گے مگر پھوپھو کہتیں ہمیں جہیز کی ضرورت نہیں ہے بس ہمیں بیٹی دے دو صرف دو جوڑوں میں ۔۔۔ پوری ضد کے باوجود میرے والد نے تھوڑا بہت سامان بنا کر 3 ماہ بعد میری شادی کردی ،ان لوگوں کا صرف دو کمروں کا مکان تھا ایک میں پھپھو رہتیں ایک میرا اور سلیمان کا کمرہ تھا ۔ ایک ماہ بالکل ٹھیک گزرا پھر میری بہن کی شادی تھی میں ادھر آگئی ، بارات آئی تو دودھ پلائی اور راستہ رکائی کی رسم سے مجھے پیسے ملے وہ میں نے اپنی ماں اور والد کے حوالے کردیے کہ انہوں نے اتنے خرچے کرکے شادی کی انہیں کچھ سہولت مل جائے گی ۔۔۔ واپس گئے تو میرے شوہر سلیمان نے مجھ سے پیسے مانگے ، میں نے بتایا کہ وہ تو میں ماما پاپا کو دے آئی ہوں اس پر میرا شوہر میرے ساتھ جھگڑنے لگا کہ ایک تو جہیز نہیں لائی اوپر سے جو بنے وہ بھی ادھر دے آتی ہو ۔۔۔اسکے بعد جھگڑے شروع ہو گئے ہر روز جہیز نہ لانے کا طعنہ ملتا پھر پھوپھو اور سلیمان مجھے کہتے جہیز کا سامان منگواؤ ورنہ دفع ہو جاؤ یہاں سے ۔۔ میں نے ماما بابا کی منت کی تو انہوں نے سامان کا آرڈر دے دیا ، سلیمان اور پھوپھو نے نئی فرمائش کی زیادہ سامان کو چھوڑو ، سلیمان کو بائیک اچھا سا موبائل اور فریج دلوا دو ، میرے والد اس پر بھی مان گئے مگر انکی فوری چیزیں خریدنے کی گنجائش نہ تھی ۔ ایک روز پھوپھو کے کہنے پر سلمان نے مجھے ساتھ لیا اور شاہدرہ سٹاپ پر چھوڑ کر چلا گیا میں اکیلی گھر آگئی ، تب میں پریگننٹ ہو چکی تھی چند ماہ یہ میرے وارث نہ بنے اور جب میرا حمل واضح ہو گیا تو میری ماما نے ان لوگوں کو بتایا ، تو سلمان نے صلح کا بہانہ کیا اور میرے میکے آکر مجھے لے گیا ، کہ اپنوں میں لڑائیاں ہوتی رہتی ہیں آپ اخت.لافات ختم کریں اور اریبہ کو میرے ساتھ بھیج دیں ۔ میں اسکے ساتھ گھر چلی آئی ، اسی رات اور اگلی صبح انہوں نے مجھے گرم دودھ اور انڈے کھلائے ، میں ناسمجھ تھی ان ٹوٹ.کوں کا پتہ نہیں تھا اگلے روز میری طبیعت خراب ہو گئی اور مجھے پھوپھو ایک دائی کے پاس لے گئی جس نے اسقا۔ط حم.ل کے لیے مجھے دوائی کھلائی بھی اور میرے مخص.وص اع.ضاء میں بھی ڈال دی ، گھر لاکر مجھے انہوں نے کمرے میں بند کردیا اور گرم دودھ اور انڈے کھلاتے رہے جس پر میری طبیعت بگڑ گئی تو یہ مجھے ایک کلینک لے گئے ، میرے ماں باپ کو پتہ چلا تو وہ بھاگے ہوئے آئے اور مجھے زبردست گنگا رام لے گئے وہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ بچے کو تو نہیں بچایا جا سکتا ماں کو بچانے کے لیے فوری آپری.شن کرنا ہو گا ، انہوں نے میری ڈیل.یوری کردی اور فو.ت ش.دہ بچہ نکال کر میری جان بچائی ، یہ بچہ ڈاکٹروں کے بقول چھ ماں کا تھا ۔۔ میری والدہ مجھے ہپستال سے تھانے لے گئے اور ہم نے درخواست دی لیکن ابھی تک پرچہ درج نہیں ہوا ، اس دوران اب سلیمان مجھے طل.اق کا نوٹس بھی بھیج چکا ہے

Leave a Comment