جان شیر خان وہیل چیئر پر آگئے۔۔۔

واہ مولا تیری شان : وہ جان شیر خان جسکی جھلک دیکھنے کے لیے لوگ ترستے تھے ، جسکے آٹوگراف کے لیے لوگ لائن لگاتے تھے اور جس کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے ائیرپورٹس پر انسانوں کا ہجوم امڈ آتا تھا ۔۔ ایک بھر پور زندگی گزار کر اب بڑھاپے میں اللہ کو راضی کرنے کے لیے ہر وقت کوشاں نظر آتے ہیں ، جب مسجد میں باجماعت نماز کے بعد سارے نمازی چلے جاتے ہیں تو بھی جان شیر خان مسجد میں بیٹھے رہتے ہیں اور تنہائی کا فائدہ اٹھا کر اللہ تعالیٰ کے سامنے گڑگڑاتے ہیں ۔۔۔ پتہ چلا ہے کہ جان شیر خان گھٹنے اور ریڑھ کی ہڈی کے دو ناکام آپریشنز کے بعد اب ویل چئیر کے محتاج ہیں اور دنیا میں موجود مسیحاؤں سے مایوس ہونے کے بعد پوری دنیا کے سب سے بڑے مسیحا کے سامنے عرض گزار ہیں ۔۔۔۔۔دعا ہے اللہ کریم فخر پاکستان جان شیر خان کو صحت سکون والی زندگی عطا کرے اور ان کے دل کو دائمی خوشیوں سے بھر دے آمین ثم آمین
سدا نہ باغیں بُلبل بولے،،، سدا نہ باغ بہاراں،،، اسکوائش کے کئی بار کے عالمی چمپیئن جان شیر خان وہیل چئیر پر آگئے: سابق عالمی چمپیئن اور پاکستانی ہیرو جان شیر خان کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ آجکل جسمانی مسائل و بیماریوں میں مبتلا ہیں. ،اپنا زیادہ وقت مسجد میں ذکرِالہی میں گزارتے ہیں ، ایک زمانہ تھا اِنکی ایک جھلک دیکھنے کو عوام کا سمندر اُمڈ آتا تھا۔۔۔۔اب کمر کی تکلیف کے سبب دو بار آپریشن کروائے ، مہنگے ترین علاج کے باوجود شفا یاب نہ ہوسکے، وہ آجکل مسجد میں وہیل چئیر پر دکھائی دیتے ہیں اور جب سب لوگ چلے جاتے ہیں تو تنہائی میں وہ اپنے اللہ کے حضور گڑگڑاتے ہیں ، معافیاں مانگتے ہیں اور ان سے شفا طلب کرتے ہیں ،اُنکی تکلیف نے انہیں اللہ کے قریب کر دیا ہے۔۔۔ اللہ کریم جان شیر خان صاحب کو شفائے کاملہ عاجلہ عطاء فرمائیں. ،آمین

Leave a Comment