لیجنڈمحمد یوسف کی محنت رنگ لے آئی۔۔۔

لیجنڈ محمد یوسف کی محنت رنگ لے آئی، چچا زاد بھائی دانیال مسیح دائرہ اسلام میں داخل!”رائیونڈ کے عالمی تبلیغی اجتماع کے موقع پر کرکٹ کی دنیا کے لیجنڈ محمد یوسف کے گھر سے ایک انتہائی خوش آئند اور دل کو چھو لینے والی خبر سامنے آئی ہے،جس نے سب کے دل خوش کردئیے
میڈیا رپورٹس کے مطابق، جب سالوں پہلے محمد یوسف نے اسلام قبول کیا تھا، تو ان کے چچا زاد بھائی “دانیال مسیح” ان سے شدید ناراض ہو گئے تھے اور انہوں نے تعلقات ختم کر لیے تھے۔ لیکن محمد یوسف نے کبھی ہمت نہیں ہاری اور اسلامی اخلاق کے مطابق مسلسل ان کے ساتھ تعلقات جوڑنے کی مخلصانہ کوششیں کرتے رہے۔
تقریباً ایک سال قبل دونوں بھائیوں کے درمیان دوبارہ بات چیت کا آغاز ہوا، جس پر محمد یوسف نے انہیں محبت سے دینِ حق کے بارے میں سمجھانا شروع کیا۔
محمد یوسف نے دانیال مسیح کو مطالعہ کرنے کے لیے ترجمے کے ساتھ قرآن پاک کا ایک نسخہ تحفے میں دیا، جس کا انہوں نے گہرائی سے مطالعہ کیا۔
مسلسل 7 ماہ تک قرآن پاک کی حقانیت کو سمجھنے کے بعد، گزشتہ روز دانیال مسیح خود محمد یوسف کے ساتھ رائیونڈ اجتماع میں پہنچے اور وہاں علماء کرام کی موجودگی میں کلمہ طیبہ پڑھ کر مشرف بہ اسلام ہو گئے۔
دانیال پیشے کے لحاظ سے ایک بہت بڑے تاجر اور ایک بڑی مارکیٹ کے مالک ہیں۔جبکہ دانیال کی اہلیہ دو دن پہلے محمد یوسف کے ہاتھ پر کلمہ پڑھ کر اپنی اکلوتی بیٹی کیساتھ مسلمان ہوگئی تھی لیکن اللہ پاک نے انہیں دنیاوی مال و دولت کے ساتھ ساتھ اب ایمان کی سب سے بڑی دولت سے بھی مالامال کر دیا ہے۔

Leave a Comment