میں خود بھاگی ہوں! جو کرنا ہےکر لو۔۔۔

یہ جیسا بھی دکھتا ہے، جیسا بھی ہے میرا ہے۔ میں خود بھاگی ہوں۔ کر لو جو کرنا ہے۔ پیار دیوانہ ہوتا ہے مستانہ ہوتا ہے

یہ الفاظ ہیں ایک وائرل ویڈیو کے جو ایک لڑکی کے ہیں جو اپنے آشنا کے ساتھ بیٹھی ہوئی ہے۔ ویڈیو میں لڑکی کی شکل سے ان کی عمر کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ واضح طور پر اس لڑکے سے کم عمر ہیں بلکہ بہت ہی کم عمر ہیں۔ جذباتی طور پر ہائی ہیں جس کا اندازہ اس کے چہرے کے تاثرات سے لگایا جاسکتا ہے۔ کہتی ہے یہ جیسا بھی ہے میرا ہے میں خود بھاگی ہوں نہ مجھے کسی نے فورس کیا نہ ہی پریشرائز کیا، میں خود بھاگی ہوں اور اب ہم کورٹ میرج بھی کرلی ہے تو آپ نے جو کرنا ہے کر لو۔ لہذا اب کسی کو ۔بل۔یک ۔می۔ل کرنا بند کریں۔
یہ سنتے ہی ساتھ بیٹھا مرد مسکراتا ہے۔ مرد اس لیے لکھا کہ لڑکا لکھنے کے لیے اس کی ظاہری شکل و صورت میں ایسی کوئی بات ہے ہی نہیں۔ اجڑے بال قدرے بڑی عمر۔

لڑکی کہتی ہے کہ میں خود بھاگی ہوں اور اپنا اچھا برا خود جانتی ہوں۔ اس لیے مجھے تنگ نہ کیا جائے، نہ کسی طرح کا بلی۔ک می۔ل کیا جائے۔ اور یہ بولتے ہوئے اس کے چہرے پر ایک خاص قسم کی Excitement ہے نہ کہ کسی قسم کا ڈر یا ہچکچاہٹ۔

آپ نے وہ گانا سنا ہی ہوگا کہ
پیار دیوانہ ہوتا ہے مستانہ ہوتا ہے
وہ اس سچوئشن پر پورا اترتا ہے

جب ہر گانے، فلم، ناول، شاعری ہر جگہ صرف پیار پیار محبت کا ہی موضوع ہو اور یہ کام بچپن سے ہی جاری ہو۔ جہاں شاہ رخ خان جیسے کریکٹرز آئیڈیل مانے جاتے ہوں وہاں پھر غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے طور پر ایسے ہی رزلٹ سامنے آتے ہیں۔ یہاں یہ بات بھی قابل غور ہے کہ اسے بھی ڈیفنڈ کرنے والے سامنے آجائیں گے

Leave a Comment