
ماضی کی مقبول اداکارہ نغمہ بیگم آج زندگی کی ایک کھٹن آزمائش سے گزر رہی ہیں، سڈنی اسٹریلیا میں ان کی بیٹی گزشتہ تین ماہ سے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور نغمہ بیگم ان کی تیمار داری کےلئے ان کے پاس موجود ہیں، بیٹی کے علاج پر وہ اپنی جمع پونجی خرچ کر چکی ہیں جبکہ ان کے ویزے کی مدت بھی ختم ھونے کے قریب ھے، مالی پریشانی اور ویزے کی فکر نے ان کی مشکلات میں مذید اضافہ کر دیا ھے، نغمہ بیگم نے اپنی زندگی کا ایک بڑا حصہ پاکستان فلم انڈسٹری کی خدمت میں گزارہ ھے، آج انہیں خراج تحسین کے الفاظ سے بڑھ کر عملی تعاون کی ضرورت ھے، فنکاروں کی خدمات کا حقیقی اعتراف یہی ھے کہ مشکل وقت میں انہیں تنہا نہ چھوڑا جاۓ، ہم حکومت پاکستان ، وزارت خارجہ اور پنجاب حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ نغمہ بیگم کی صورتحال کا جائزہ لیتے ھوۓ انکی مالی معاونت کی جاے اور ویزے میں توسیع کے لئے متعلقہ آسٹریلوی حکام سے رابطے اور رہنمائی میں مدد فراہم کی جاۓ، خصوصا پنجاب کی سینئر وزیر محترمہ مریم اورنگزیب سے گزارش ھے کہ نغمہ بیگم کی طویل فنکارانہ خدمات کو مدنظر رکھتے ھوے خصوصی توجہ فرمائیں اور متعلقہ اداروں کے ذریعے ان کی مشکلات کم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔۔۔۔۔۔۔!
اس وقت وہ تنہائی کے عالم میں اپنی
علیل بیٹی کے ساتھ ہسپتال میں موجود ھیں
اور سب سے اہم اور غم والی بات یہ ھے
کہ میڈم نغمہ کا ویزا جو 3ماہ کا آسٹریلیا کا
ویزا لگوا کر اپنی بیٹی کی عیادت کیلئے گئی تھی
وہ ویزا بھی نومبر میں ایکسپائر ھو جائے گا
اور جبکہ ان کی تمام جمع پونجی و دیگر
علاج معالجے کے معاملات میں خرچ کر دی گئی
ھے وہ اس وقت سخت مشکل میں ھیں
ھماری تمام فلمی شوبز رپورٹرز و دیگر میڈم نغمہ
کے فینز اور فلمی حلقوں کی جانب سے دلی
طور پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف
اور وزیر ثقافت عظمی بخاری سے درخواست ھے کہ
میڈم نغمہ کی ضروریات اور ان کے مشکل
حالات میں ان کے ساتھ مکمل سپورٹ اور
ان کی مکمل مالی مدد کی جائے اور ان کا
ویزا بھی دوبارہ اپلائی کیا جائے
وہ ھمارے ملک کی عظیم فنکارہ ھیں
اور فنکار اپنے ملک کا چہرہ مہرہ ھوتے ھیں
اپنے ملک کا کل اثاثہ ھوتے ھیں ھمیں
اپنے فنکار کی قدر کرنی چاہیئے۔۔۔
اللہ کریم ان کی تمام مشکلات آسان
فرمائیں اور اللہ کریم ان کی بیٹی کو
صحت کاملہ عطا فرمائے الہی آمین ثم آمین۔۔۔
۔