
پاکستان میں شدید سردی کا دورانیہ 75 دن سے کم ہو کر صرف 50 دن کیوں رہ گیا؟ ❄️📉
پاکستان میں موسمِ سرما کے رجحانات میں واضح تبدیلی دیکھی جا رہی ہے، جہاں اب سردیاں تاخیر سے شروع ہوتی ہیں اور شدید سردی کا دورانیہ بھی کم ہوتا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس کی بنیادی وجوہات میں عالمی شدتِ حرارت (Global Warming)، گرین ہاؤس گیسوں کا اخراج اور فضائی گردش (Atmospheric Circulation) میں آنے والی تبدیلیاں شامل ہیں۔
محکمہ موسمیات (Pakistan Meteorological Department) کے مطابق، گزشتہ 8 سے 10 سالوں کے دوران موسم کی ان تبدیلیوں کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ماضی میں جہاں شدید سردی کا دورانیہ تقریباً 75 دن ہوا کرتا تھا، وہ اب کم ہو کر صرف 50 دن رہ گیا۔