
میں اس کے گھر کے سامنے شوارما لگاتا تھا، تب نین مٹکا ہوا، بھاگ کر شادی کرلی پھر بتایا کہ میں شادی شدہ ہوں۔
یہ واقعہ پیش اایا ہے لاہور کے علاقے باٹا پور میں جہاں لاہور شہر کے باہر سے بلکہ یوں کہا جائے کہ پاکستان سے باہر سے آنے والے ایک پنا۔ہ گزین شہری نے ظل۔م کی ایک داستان رقم کی جو سن کر دل دہل جاتا ہے۔ وہی پنا۔ہ گز۔ین جو یہاں مہمان بن کر آئے تھے لیکن اب لاہور کی ہر مارکیٹ میں جگہ جگہ براجمان ہیں۔ جس کے پاس شائد نہ کوئی پاکستانی پاسپورٹ ہوتا نہ ہی کچھ اور دستاویز۔
خیز لڑکے کا نام عبد الوہاب ہے۔ یہ پہلے سے شادی شدہ تھا اور اس شادی سے اللہ نے اسے دو بیٹے بھی عطا کیے۔ روز گار کے سلسلے میں میر پور سے لاہور آبسا اور باٹا پور کے علاقے میں ایک فاسٹ فوڈ کی دوکان لاگا لی۔ اس دوکان کے سامنے ایک مکان میں نیلم شہزادی نامی لڑکی رہتی تھی۔ جو جاب کرتی تھی اور اپنی ماں اور چھوٹے بہن بھائی کا سہارا تھی۔ لڑکے کے مطابق نیلم خود شوارمے لینے آتی اور اسی دوران نین ملے، نمبر ایکسچینج ہوئے۔ اور دو ماہ کے اندر پیار اتنا بڑھ گیا کہ دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا اور عید کے تیسرے روز بھاگ کر نکاح کر لیا جس کا نہ لڑکی نہ ہی لڑکے کے فیملی کو کچھ اندازہ تھا۔
شادی کے کچھ عرصہ بعد نیلم حاملہ ہوگئی اور اس نے ایک بچی کو جنم دیا۔ ڈ۔یل۔وی کے کچھ ٹائم پہلے نیلم کو عبد الوہاب کی پہلی شادی اور اس کی اولاد کا راز پتہ چلا جس کی وجہ سے گھر میں جھگڑوں کا آغاز ہوا۔ نیلم کی والدہ کے مطابق یہ شوہر اسے ما۔ر۔تا پی۔ٹتا تھا اور اکثر وہ گھر چھوڑ جاتا تھا۔ پھر صلح صفائی کے بعد واپس لے جاتا تھا کیوں کہ معصوم ننھی بچی کی خاطر نیلم راضی ہوجایا کر تی تھی۔
نیلم کی والدہ کے مطابق یہ اسی طرح جھگ۔ڑے کے بعد میری بیٹی کو لینے آیا۔ جب یہ واپس گئی تو دو تین دن تک نیلم سے کوئی رابطہ نہ ہوا۔ جس سے مجھے شک ہوا۔ گھر گئی تو وہ گھر میں موجود نہ تھی رشتہ داروں کو کوئی اتا پتہ نہیں۔ سوتن کے گھر گئی تو دیکھا کہ میری نواسی اس کی سوتن کے پاس پڑی ہوئی ہے۔ میں ھیران ہوئی کہ نیلم تو اپنی بچی کے بغیر ایک منٹ بھی نہیں رہ سکتی، وہ تو میرے پاس بھی بیٹی کو نہیں چھوڑتی تو سوتن کے گھر بیٹی کو کیسے چھوڑ سکتی۔ سوتن کا کہنا تھا کہ عبد الوہاب لاڑی اڈہ پر یہ بیٹی مجھے تھما کر نیلم کے ساتھ کہیں چلا گیا ہے۔ والدہ نے کہا میں نے پو۔لیس کو اطلاع دی۔ پو۔لیس حرکت میں آئی۔ محض 12 گھنٹوں میں ساری گیم بے نقاب کردی۔
عبد الوہاب کو پکڑا اور وہ طوطے کی طرح بولنے لگا اور اعتراف کیا کہ اس نے جھ۔گڑے میں طیش میں آکر اس کا گ۔لہ گھو،نٹ کر ق۔تل کردیا ہے۔ پوچھنے پر کہ لا۔ش کہاں ہے تو یہاں وہ بتانے سے کترا رہا تھا لیکن پو۔لیس تو پو۔لیس ہے۔ انہوں نے اپنے طریقے آزمائے تو راز کھلا کہ اس نے لا۔ش کو پیک کیا اور لاہور سے میرپور لے گیا اور وہاں بھی ایک ویران گھر میں ٹینکی میں لا۔ش پھینک دی تاکہ نہ کسی کا شک جائے نہ ہی کسی کو کانوں کان خبر ہو۔ لیکن وہ کہتے ہیں ناں ظل۔م نشان چھوڑتا ہے۔
انٹرویو دیتے ہوئے عبد الوہاب نے اپنی سائیڈ کی سٹوری سناتے ہوئے وہی حربہ استعمال کیا جو اکثر مرد حضرات اپناتے ہیں۔ وہ کہتا ہے کہ نیلم ۔ا۔چھے کر۔دار کی نہیں تھی وہ ن۔شہ کرتی تھیں، شادی کے بعد میں اسے ن۔شہ لا کر دیتا تھا اور جب میرے پاس پیسے ختم ہوگئے تب ہماری لڑ۔ا۔ئیاں شروع ہوگئیں جس کی وجہ سے مجھے ایک دن غصہ آگیا اور میرے سے یہ کام ہوگیا۔
۔
ڈسکلیمر:
یہ معلومات آن لائن ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں اور صرف اور صرف معلوماتی مقاصد کے لیے پیش کی جا رہی ہیں۔۔ اس پوسٹ کا مقصد کسی فرد، ادارے، نظریے یا واقعے کے بارے میں حتمی رائے قائم کرنا یا کسی مخصوص نقطۂ نظر کی تائید کرنا نہیں۔ قارئین و سامعین سے گزارش ہے کہ وہ اس مواد کو اپنی صوابدید اور فہم کے مطابق دیکھیں