
28 سال کا مسلسل سفر، 7.5 کروڑ قدم اور 10 ہزار دن:
برطانوی شہری کا پیدل دنیا کا چکر لگانے کا منفرد عالمی ریکارڈ!
برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 57 سالہ کارل بشبائی (Karl Bushby) نے 28 سال تک مسلسل سفر کرتے ہوئے پیدل دنیا کا چکر مکمل کر کے تاریخ رقم کر دی۔ انہوں نے اس عظیم الشان مہم کا آغاز 1998ء میں چلی سے کیا تھا، جب ان کی عمر صرف 29 سال تھی۔ مختلف براعظموں، منجمد علاقوں، صحراؤں اور جنگلوں سے گزرتے ہوئے وہ بالآخر انگلینڈ کے شہر ہل (Hull) میں اپنی والدہ کے گھر پہنچ کر سفر مکمل کرنے میں کامیاب ہوئے۔
اس 28 سالہ سفر کے دوران انہوں نے 10 ہزار 200 سے زائد دن سفر میں گزارے اور اندازاً ساڑھے 7 کروڑ قدم چلے۔ روس کو عبور کرنے میں انہیں شدید موسمی حالات اور قید و بے دخلی کی وجہ سے 10 سال لگے، جبکہ انہوں نے بحیرہ قزوین کو 31 دن میں تیر کر پار کیا۔ اگرچہ شروعات میں ان کا خیال تھا کہ یہ سفر 5 سال میں ختم ہو جائے گا، لیکن جغرافیائی و موسمی رکاوٹوں کے باعث یہ سفر 28 سال تک طویل ہو گیا۔