اسٹریلین کرکٹر عثمان خواجہ آخر کار سچے پاکستانی نکلے۔۔۔

عثمان خواجہ اسٹریلین کرکٹ ٹیم کے پہلے مسلمان کھلاڑی تھے وہ پیدا پاکستان میں ہوئے لیکن پھر والدین کے ساتھ اسٹریلیا منتقل ہو گئے تھے۔
جیسے پاکستان میں اعلی افسران دوران سروس تمام غیر قانونی اور ناجائز ہتھکنڈوں کا استعمال کرتے ہیں یا ان کے سامنے یہ سب کچھ ہوتا ہے اور وہ خاموشی اختیار کرتے ہیں یا اس نظام کا مکمل طور پر حصہ رہتے ہیں لیکن جیسے ہی ریٹائرمنٹ ہوتی ہے تو وہ چپکے سے ایک کتاب لکھتے ہوئے مکمل سچائی بیان کرتے ہیں اور اپنا پلو جھاڑ لیتے ہیں کہ جیسے وہ دودھ کے دھلے ہیں یا پھر وہ مجبور تھے تو بلکل ایسا ہی عثمان خواجہ نے کرکٹ اسٹریلیا کے ساتھ کرتے ہوئے ثابت کیا کہ وہ دل سے پاکستانی ہیں۔
اس کہانی کی شروعات کچھ ایسے ہوئی۔۔۔۔
مارچ 2018 میں اسٹریلین کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کے دورے میں بال ٹمپرنگ میں ملوث پائی گئی تو تین کرداروں کپتان سٹیو سمتھ، ڈیوڈ وارنر اور کیمرون بین کرافٹ اس میں ملوث قرار دیے گئے تو کرکٹ اسٹریلیا نے پوری ٹیم کی تحقیقات کی اور کمیشن بٹھایا جس کے بعد کرکٹ اسٹریلیا نے اس پورے منصوبے کا ماسٹر مائنڈ ڈیوڈ وارنر نائب کپتان کو قرار دیا کہ انہوں نے ہی کیمرون کو سینڈ پیپر یعنی ریگ مال استعمال کرنے کا کہا اور طریقہ سکھایا۔ اور یوں
ڈیوڈ وارنر پر ایک سال کے لیے تمام طرح کی کرکٹ پر پابندی اور تاحیات کرکٹ اسٹریلیا کی کسی بھی ٹیم کی قیادت کرنے پر پابندی عائد ہوئی۔
کپتان سٹیو سمتھ کو بھی ایک سال کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا اور ساتھ ہی اگلے دو سال تک کپتانی کرنے پر پابندی لگائی گئی۔
اس وقت کے اسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کوچ ڈیرن لی مین نے کہا کہ اگرچہ وہ اس منصوبے میں شامل نہیں تھے لیکن پھر بھی وہ اس چوتھے ٹیسٹ کے بعد اپنے عہدے سے استعفی دے رہے ہیں اور یوں اس بال ٹمپرنگ نے کرکٹ آسٹریلیا کا نہ صرف پوری دنیا میں چہرہ بگاڑا بلکہ آسٹریلین وزیراعظم نے بھی خود بیان جاری کیا کہ یہ پوری قوم کے لیے گہرے صدمے اور شرمندگی کا باعث ہے۔
اسٹریلیا واپسی پہ سٹیو سمتھ ،ڈیوڈ وارنر اور کیمرون پریس کانفرنس میں رو پڑے جسے دنیا بھر کے میڈیا نے براہ راست نشر کیا اور کرکٹ اسٹریلیا کے ہر قیمت پر جیت کے حصول کے پلان پر خاصی تنقید ہوئی۔
حالانکہ اس وقت دنیا حیران تھی کہ ٹیم کے چند کھلاڑی بال ٹیمپرنگ کر رہے ہیں اور باقی ٹیم کے کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف کو اس کا علم ہی نہیں ہے ؟ جو اس معاملے کو کافی مشکوک بنا رہا تھا اور اس ٹیم میں درجہ ذیل کھلاڑی تھے۔۔
عثمان خواجہ،سٹیو سمتھ ، ڈیوڈ وارنر، شان مارش، مچل مارش، ٹم پین، پیٹ کمنز، کیمرون بین کرافٹ،میچل اسٹارک، نیتھن لائن اور جوش ہیزل وڈ شامل تھے۔
گزشتہ 8 سالوں میں سٹیو سمتھ اور ڈیوڈ وارنر اس بال ٹیمپرنگ کے الزامات پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے لگ بھگ کرکٹ ختم کر چکے ہیں جبکہ باولر کیمرون کا کرکٹ کیریئر سوالیہ نشان بنا لیکن عثمان خواجہ اس تمام تر عرصے میں کرکٹ کھیلتے رہے اپنا نام بناتے رہے اور اپنے ضمیر کو بھی سلاتے رہے۔

اب 2026 میں عثمان خواجہ نے اپنے نئی کتاب “صبر” میں 2018 کے بال ٹمپرنگ کا کھل کر اظہار کیا اور لکھا کہ اس واقعے میں ہم سب شامل تھے، نہ صرف بیٹرز، نہ صرف بولر، نہ صرف سٹاف بلکہ ہم سب کو اس کی مجموعی طور پر خبر بھی تھی اور ہم نے اس سے قبل پچھلے ٹیسٹ میچ میں بھی بال ٹمپرنگ کی تھی لیکن کپتان سٹیو سمتھ نے باقی ٹیم کو بچاتے ہوئے یہ ساری ذمہ داری اپنے اوپر لی۔
حالانکہ اس وقت کرکٹ اسٹریلیا نے ایک اعلی سطحی تحقیقاتی کمیشن بنایا جس نے کھلاڑیوں سے انفرادی طور پر انٹرویوز لیے اور باقاعدہ انویسٹیگیشن کی لیکن اس وقت عثمان خواجہ نے اس سچ کا اظہار نہیں کیا اور خاموشی سے اپنے کرکٹ کیریئر کو جاری رکھا اور اب ریٹائرمنٹ کے بعد انہیں سچ بولنے کی بیماری لاحق ہوئی اور انہوں نے اپنی کتاب میں لکھ دیا۔

اس دوران ڈیوڈ وارنر نے بھی ڈھکے چھپے الفاظ میں باقی ٹیم ممبرز کے ملوث ہونے کا ذکر کئی بار کیا لیکن کوئی خاص توجہ نہ مل سکی اور اب جب عثمان خواجہ نے اپنے انٹرویوز اور کتاب میں اس کا کھل کر اظہار کیا ہے تو ڈیوڈ وارنر نے ان کا شکریہ ادا کیا ہے کیونکہ کرکٹ اسٹریلیا نے 2018 کے بال ٹمپرنگ مسئلہ پر ڈیوڈ وارنر اور سٹیو سمتھ کو ولن بنا کر پوری دنیا کے سامنے پیش کیا اور ان کا کرکٹ کا چہرہ بری طرح مسخ کیا۔
حالانکہ اگر بال کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی تھی تو اس کا سب سے پہلے علم باؤلرز کو ہوتا ہے اور اس ٹیم باقی مایہ ناز باؤلرز پیٹ کمنز ، مچل اسٹارک اور جوش ہیزل وڈ جیسے بڑے نام بھی شامل تھے اور اس وقت ان کا کہنا تھا کہ انہیں بال ٹمپرنگ کا بالکل بھی علم نہیں تھا جو اس وقت بھی پوری دنیا کے لیے کافی حیرانی کا باعث تھا۔

اب جب عثمان خواجہ سے اس متعلق سوال ہو رہا ہے تو ان کا سادہ سا جواب ہے کہ اس وقت مجھے کپتان سٹیو سمتھ نے بولنے سے منع کیا تھا، تو وہی اب دوسرا سوال بھی جنم لیتا ہے کہ اب ریٹائرمنٹ کے بعد اپنا کرکٹ کیرئر انجوائے مکمل کرنے اور بطور ہوائی جہاز کے پائلٹ نیا کیریئر شروع کرنے کے دوران ہی انہیں کیوں سچ بولنے کا موقع ملا ۔۔۔

Leave a Comment