
پسند کی شادی کے کچھ سال بعد خاوند معذور ہو گیا مگر وفا شعار عورت نے بھی مثال قائم کردی ۔۔۔ صائمہ اور رئیس کی سچی کہانی ۔۔۔۔ صائمہ اور ادریس کی بچپن میں منگنی ہوئی تھی یہ ایک دوسرے سے محبت بھی کرتے تھے لیکن جب فیصلے کا وقت آیا تو صائمہ کے والد نے شادی کرنے سے انکار کردیا ۔ منت سماجت کی گئی مگر بات نہ بنی تو صائمہ اور رئیس دونوں نے گھر چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا انہوں نے عدالت میں جاکر نکاح کر لیا اور اپنی نئی زندگی شروع کردی ، لگ رہا تھا کہ رئیس صائمہ کو بہت خوش رکھے گا مگر شومئی قسمت 3 سال تو ٹھیک گزرے ، اسکے بعد رئیس بیمار رہنا شروع ہوا ایک بار اسے شدید ٹائفائیڈ بخار ہوا بہت علاج کروایا آرام تو آیا مگر اسکے بعد رئیس تیزی سے کمزور ہونا شروع ہوا اسکے جسم کے پٹھے کمزور ہو گئے اور وہ دنوں میں دبلا پتلا ہوتا گیا ، 2 سال پہلے یہ حالات بن گئے کہ کمزوری کی وجہ سے وہ خود چارپائی سے کھڑا بھی نہیں ہو سکتا تھا آخر یہ مرض معذوری بن گیا اب رئیس مکمل طور پر اپنی بیوی کے رحم و کرم پر ہے ۔ رئیس اور صائمہ کے دو بچے ہیں بیٹی 6 سال کی اور بیٹا 3 سال کا۔ صائمہ نے ریس کو اچھے سے اچھے ہسپتالوں میں بہترین ڈاکٹرز کو دکھایا علاج بھی ہوتا رہا لیکن آخری بار چند ماہ پہلے آغا خان ہسپتال والوں نے کہا کہ اس سے زیادہ وہ کچھ نہیں کرسکتے شاید بیرون ملک اس کا کوئی علاج ہو ۔مگر بیرون ملک سفر و علاج کی رئیس اور صائمہ کی سکت نہیں ہے ان دونوں کا ایک دوسرے کے سوا کوئی نہیں ۔ ۔رئیس اور صائمہ کے خاندانوں نے انکا مکمل بائیکاٹ کیا ، رئیس کے والدین فوت ہو چکے ہیں اور بھائی بہن اپنے اپنے گھروں میں مگن ہیں ۔۔دونوں کے ساتھ آج تک کسی نے رابطہ نہیں کیا رئیس نے ایک بار اپنے بھائیوں سے بات کی مگر انہوں نے خود غربت کا رونا رویا ۔ صائمہ ان دنوں سلائی کا کام کرکے اپنے شوہر اور بچوں کی کفالت کررہی ہے اس نے ثابت کردیا ہے کہ عورت بیوفا نہیں ہوتی وہ شوہر پر اپنا سب کچھ نچھاور بھی کرتی ہے عورت کا دوسرا نام ہی وفا ہے ۔۔۔۔ رئیس نے مخیر حضرات اور حکومت سے اپیل کی ہے کہ اسکی مدد کی جائے وہ چاہتا ہے کہ تندرست ہو کر اپنی بیوی اور بچوں کا کفیل بنے ۔۔۔ دعا ہے اللہ کریم رئیس کے لیے کوئی وسیلہ بنا دے اور وہ اپنے پیروں پر کھڑا ہو کر کوئی کام کاج کرنے کے قابل ہو جائے آمین