معروف ٹک ٹاور پتلو کی پہلی بیوی جب اسے بیرون ملک لیکر گئی تھی تب اسے کوئی نہیں جانتا تھا۔۔۔

معروف ٹک ٹاکر محمد انصر، جنہیں دنیا ‘پتلو’ کے نام سے جانتی ہے، کی پہلی بیوی کے ساتھ بقول ایڈووکیٹ فہیم کھوکھر چالاکی اور مبینہ دھوکہ دہی کا ایک سنسنی خیز واقعہ سامنے آیا ہے۔ تقریباً ایک سال قبل بیرونِ ملک مقیم رابعہ نامی خاتون نے اپنے قانونی حقوق کے حصول کے لیے نامور وکیل ایڈووکیٹ ملک فہیم کھوکھر سے مدد مانگی اور پتلو کے خلاف اپنا کیس پیش کیا۔

خاتون کا کہنا تھا کہ نومبر 2021 میں جب پتلو کو کوئی نہیں جانتا تھا، اس وقت اس نے رابعہ سے شادی کی۔ رابعہ کے وسائل، اثاثوں اور دستاویزات کے سہارے ہی پتلو بیرونِ ملک منتقل ہوا اور وہاں اپنی شناخت قائم کی۔ مگر جیسے ہی اسے شہرت اور مقبولیت حاصل ہوئی، اس نے جنوری 2025 میں اپنی پہلی بیوی کو اچانک طلاق نامہ بھجوا دیا۔ خاتون نے اپنے موقف میں کہا کہ ایک ایسے بے وفا شخص سے چھٹکارا ملنے پر تو وہ شکر گزار ہیں، مگر حق مہر میں طے شدہ 50 تولے سونا دینے سے پتلو صاف مکر رہا ہے، لہٰذا وہ قانون کے ذریعے اپنا حق حاصل کرنا چاہتی ہیں۔

معاملے کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے ملک فہیم کھوکھر نے جب نکاح نامہ، شناختی کارڈ اور طلاق نامے کی کاپیاں طلب کیں تو تصدیق پر تمام دستاویزات سرکاری طور پر رجسٹرڈ اور بالکل اصلی ثابت ہوئیں۔ رابعہ کے مطابق پتلو نے اس کی سادہ لوحی اور وسائل کا فائدہ اٹھایا اور مقصد پورا ہوتے ہی اسے سائیڈ لائن کر دیا۔ دوسری جانب جب ایڈووکیٹ ملک فہیم کھوکھر نے محمد انصر عرف پتلو سے رابطہ کر کے ان کا ردِعمل مانگا تو اس نے صفائی دیتے ہوئے کہا کہ دونوں خاندانوں کے درمیان بات چیت جاری ہے، اور امید ہے کہ کسی قانونی چارہ جوئی کے بغیر جلد افہام و تفہیم سے معاملہ حل کر کے رابعہ کو اس کا جائز حق مہر دے دیا جائے گا۔

ڈسکلیمر:
یہ معلومات آن لائن ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں اور صرف اور صرف معلوماتی مقاصد کے لیے پیش کی جا رہی ہیں۔ ان کی آزادانہ تصدیق ممکن نہیں ہوسکی۔ اس پوسٹ کا مقصد کسی فرد، ادارے، نظریے یا واقعے کے بارے میں حتمی رائے قائم کرنا یا کسی مخصوص نقطۂ نظر کی تائید کرنا نہیں۔ قارئین و سامعین سے گزارش ہے کہ وہ اس مواد کو اپنی صوابدید اور فہم کے مطابق دیکھیں

Leave a Comment