پاکپتن، بیٹی نےباپ کو لوٹ لیا۔۔۔

آبا چل تجھ کو نیا ٹریکٹر دلوا کر دیتی ہوں ٹریکٹر کے بہانے بیٹی نے مشترکہ زمین ہی اپنے نام کروالی
پاکپتن کے چک 40 SP سے یہ بزرگ بابا اور ان کا بیٹا سوشل میڈیا پہ مبینہ طور مدد مانگتے نظر آرہے ہیں

ویڈیو کے مطابق ہوا یوں کہ 2016 میں ان کی بیٹی طلاق لے کر گھر آکر بیٹھ گئی
اس کے بعد ایک دن اس نے اپنے والد کو کہا کہ آبا چل تجھے نیا ٹریکٹر خرید کر دیتی ہوں
اس کے بعد کسی طرح باپ کو ساتھ لے جاکر زمین نام کروا لی جب گھر والوں کو پتا چلا اور بزرگ کو سمجھ آیا تو دیر ہوچکی تھی
اس کے علاوہ گھر والے لاہور گئے ہوئے تھے پیچھے سے بیٹی کسی کے بہکاوے میں آکر جانور بھی اور قیمتی سامان اپنے ساتھ لے کر غائب ہوگئی

اب جب گھر والوں کو علم ہوا تو وہ سر پکڑ کر بیٹھ گئے کہ یہ کیسے ہوگیا ۔
جب بھائی نے بہن کا پتا کروایا تو اس نے پیغام دیا کہ میرے پیچھے مت آنا اور نہ ہی پولیس کے پاس جانا ورنہ میں تمہارے خلاف کیس کردوں گی ۔

جب والد نے بیٹی کو سمجھایا تو اس نے والد کے ساتھ برا سلوک کیا ہم نہیں چاہتے کہ اس کے ساتھ کچھ غلط ہو بس وہ اپنی غلطی تسلیم کرلے اس کو معاف کردیتے ہیں

کیونکہ وہ ہماری بیٹی اور بہن بھی ہے طلاق کے بعد دس سال جب گھر رکھ سکتے ہیں اور اس کی ہمیشہ جائز ضروریات پوری کیں ہیں

تو آگے بھی ہوسکتا ہے ۔

یقینا یہ ناقابل یقین بات ہے مگر یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں مجبور باپ دہائیاں دیتا پھر رہا ہے

آپ کیا کہتے ہیں کہ ایسا ہوا ہوگا ؟؟؟؟ اگر ہوا ہے تو والدین اور بھائی کو کیا کرنا چاہیئے ؟؟؟
😥😥😭😭😭

ڈسکلیمر:
یہ معلومات آن لائن ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں اور صرف اور صرف معلوماتی مقاصد کے لیے پیش کی جا رہی ہیں۔ اس پوسٹ کا مقصد کسی فرد، ادارے، نظریے یا واقعے کے بارے میں حتمی رائے قائم کرنا یا کسی مخصوص نقطۂ نظر کی تائید کرنا نہیں۔ قارئین و سامعین سے گزارش ہے کہ وہ اس مواد کو اپنی صوابدید اور فہم کے مطابق دیکھیں

Leave a Comment