
کچھ ایسے حقائق جنکی وجہ سے حیدر سلطان اپنے والد سلطان راہی کی موت کو سوچا سمجھا ق۔ت۔ل سمجھتے ہیں ؟ نامور صحافی ارشاد بھٹی کے ساتھ اپنے گھر پر بات چیت کرتے ہوئے حیدر سلطان نے بتایا کہ ق۔ت۔ل ہونے سے دو دن پہلے والد صاحب بینظیربھٹو کی سیکرٹری ناہید خان سے اپنے ویزہ کے سلسلے میں ملنے گئے اور 2 دن اسلام آباد میں قیام کیا جہاں انکا اپنا گھر تھا ۔ تب میں لاہور میں تھا جبکہ باقی فیملی امریکہ میں تھی ، ابو جی جی ٹی روڈ پر گوجرانوالہ بائی پاس پر ق۔ت۔ل ہوئے تو اسکے بعد جو کہانی بنائی گئی مجھے آج بھی اس پر یقین نہیں ۔ ساجو کانا کو کیا ضرورت تھی ناحق ایک ق۔ت۔ل کرنے کی جبکہ اسکے پاس اسل۔حہ تھا اور وہ سب کچھ آرام سے لے جاسکتا تھا ، کہا جاتا ہے کہ ابو جی کو کاربین کا فا۔ئیر لگا جبکہ پوسٹ۔ مار۔ٹم کرنے والے ڈاکٹرز نے مجھے بتایا تھا کہ انہیں 30 بور پستو۔ل کی گو۔لی تھی ۔ حاجی احسن نے بار بار بیانات بدلے ، وہ بندہ مجھے تب بھی مشکوک لگتا تھا اور آج بھی ز۔ہر لگتا ہے ۔ اس وقت ایک ڈی ایس پی صاحب جو آج بھی حیات ہیں انہوں نے مجھے کہا تھا کہ یہ کیس مجھے مل جائے تو ایک دو دن میں ساری سازش بے نقاب کردونگا ۔ کیونکہ یہ اتفاقی یا انجانے میں ہوا ق۔ت۔ل نہیں ۔ پھر اگلے روز اس ڈی ایس پی کو پتہ نہیں کہاں ٹرانسفر کردیا گیا اور اسے خاموش کروا دیا گیا ، پھر ابو تقریبا ہر ماہ اسلام آباد جاتے اور آتے جاتے جی ٹی روڈ استعمال کرتے جب کہ جس رات ق۔ت۔ل ہوئے اس رات وہ اپنے معمول کے راستے پر نہیں بلکہ بائی پاس کی طرف سے آرہے تھے ۔۔۔۔ کوئی کچھ بھی کہے آج بھی راہی صاحب کا ق۔ت۔ل ایک معمہ ہے اور زندگی رہی تو کبھی نہ کبھی اس سے پردہ ضرور اٹھے گا ۔۔۔۔۔۔حیدر سلطان نے ارشاد بھٹی کو پورا گھر دکھایا مگر فرمائش کے باوجود سلطان راہی کا وہ بیڈروم نہ دکھایا جسے انکی اچانک موت کے بعد بند کردیا گیا اور اب اس کمرے میں سوائے انکی اہلیہ کے کوئی داخل نہین ہو سکتا جو امریکہ میں اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کے پاس زندگی گزار رہی ہیں ۔۔۔۔ حیدر سلطان نے مزید بتایا جی او آر میں جس گھر میں آج ہم بیٹھے ہیں اسکا ایک ایک در ودیوار والد مرحوم نے بڑے شوق سے بنوایا ، کبھی یہاں ایک خالی پلاٹ ہوا کرتا تھا ، ابو جی اپنے ایک دوست کے ساتھ یہاں سے گزرتے تو کہتے انشااللہ یہاں ایک روز میرا گھر ہوا کرے گا اور پھر اللہ نے کرم کیا وہ فلمی ہیرو کے طور پر ایسے ہٹ ہوئے کہ یہی پلاٹ خریدا اور یہاں اپنا گھر بنوایا ، مجھے فخر ہے کہ انکے انتقال کو 30 سال گزر جانے کے باوجود آج تک یہ گھر ویسے کا ویسا اور آباد ہے ۔۔۔۔ حیدر سلطان نے حاجی سلطان راہی کی والدہ کے حوالے سے ان سنی بات یہ بتائی کہ انکا انتقال 1992 میں ہوا ۔ وہ پہلے راولپنڈی میں رہائش پذیر رہیں لیکن جب ابو جی فلموں میں ہٹ ہو گئے تو والدہ کو یہاں اسی گھر میں لے آئے تھے جہاں آج ہم بیٹھے ہیں وہ اکثر یہاں قیام کیا کرتی تھیں اور ابو جی کو پیار سے تانی کہا کرتی تھیں ۔۔۔۔ دعا ہے اللہ کریم حاجی سلطان راہی مرحوم کے درجات بلند فرمائے آمین
ڈسکلیمر:
یہ معلومات آن لائن ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں اور صرف اور صرف معلوماتی مقاصد کے لیے پیش کی جا رہی ہیں۔ اس پوسٹ کا مقصد کسی فرد، ادارے، نظریے یا واقعے کے بارے میں حتمی رائے قائم کرنا یا کسی مخصوص نقطۂ نظر کی تائید کرنا نہیں۔ قارئین و سامعین سے گزارش ہے کہ وہ اس مواد کو اپنی صوابدید اور فہم کے مطابق دیکھیں