شعیب اختر کے اپنی اہلیہ بارے حیرت انگیز انکشافات۔۔۔

دنیائے کرکٹ کے تیز ترین گیند باز شعیب اختر راولپنڈی ایکسپریس نے اپنی اہلیہ کی سادگی، پردہ داری اور قرآنِ پاک سے محبت کے بارے میں ایک ایسا خوبصورت انکشاف کیا ہے جس نے کروڑوں مداحوں کے دلوں کو چھو لیا
اپنے حالیہ ایک انٹرویو میں شعیب اختر سے ان کی شادی سے متعلق سوال پوچھا گیا کہ: “آپ کی شادی بھی خاموشی سے ہوئی تھی اور اس کے بعد بھی کبھی آپ کی اہلیہ کو کسی تقریب یا دورے پر آپ کے ساتھ نہیں دیکھا گیا، اس کی کیا وجہ ہے؟”
تو شعیب اختر نے انتہائی فخر اور محبت سے جواب دیا:
“میری اہلیہ ماشاء اللہ حافظِ قرآن ہیں اور ان کا پورا خاندان بہت دیندار لوگ ہیں۔ آج تک میری اہلیہ نے مجھ سے یہ فرمائش نہیں کی کہ مجھے اپنے ساتھ کسی باہر کے ملک گھومنے لے جاؤ، سوائے عمرے کے! صرف عمرہ ہی وہ سفر ہے جو ہم دونوں نے اکھٹے کیا
“وہ سارا وقت اپنے گھر میں پردے اور سادگی کے ساتھ رہتی ہیں۔ ہم نے گھر میں ایک خاص کمرہ بنوایا ہوا ہے جہاں محلے کی بہت ساری بچیاں روزانہ آتی ہیں، اور میری اہلیہ انہیں فی سبیل اللہ قرآنِ پاک پڑھاتی ہیں۔
وہ اپنے اسی نیک کام میں بے حد خوش اور مطمئن رہتی ہیں، اور میں بھی اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے مجھے اتنی نیک اور باکردار بیوی عطا فرمائی ہے۔ وہ انتہائی سادہ زندگی گزارتی ہیں اور قرآن کی خدمت کرتی ہیں، میرے لیے اس سے بڑی خوش قسمتی اور کیا ہو سکتی ہے!”

Leave a Comment